DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two fake (Pir) faith healers arrested by police as they prepared for 48 Lakh Rps scam

کلر سیداں پولیس نے دو جعلی نوسرباز پیروں کو گرفتار کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی

 کلر سیداں پولیس نے دو جعلی نوسرباز پیروں کو گرفتار کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔جعلی پیروں نے بیمار شخص کو دم درود کے ذریعے مدعی کی بھتیجے کو صحت یاب کرنے کے بدلے میں 48 لاکھ روپے کی رقم اینٹھ لی تھی۔ تعمیر حسین سکنہ ولائت آباد نے اپنے بھتیجے محمد ضمیر جو کہ ذہنی مریض تھا کی صحت یابی کیلئے ملزمان سید نزاکت حسین شاہ اور سید قیصر حسین شاہ سے رابطہ کیا جنہوں نے یقین دلایا کہ وہ دم درود کے ذریعے اس کے بھتیجے کو صحت یاب کر دیں گے۔ملزمان نے اسے بتایا کہ ہم یہاں دربار تعمیر کرنے لگے ہیں کچھ رقم ہمیں بطور امانت چاہئے جو ہم بعد میں واپس کر دیں گے جس پر مدعی نے مبلغ چالیس لاکھ روپے کی رقم امانتاان کے حوالے کر دی لیکن مریض صحت یاب نہ ہو سکا جس پر مریض کے چچا نے دوبارہ ان سے رابطہ کیا جس پر ملزمان نے اسے مزید آٹھ لاکھ روپے کی رقم لانے کو کہا کہ میں پڑھائی کر رہا ہوں مریض ٹھیک ہو جائے گا مگر مریض ٹھیک نہ ہوا جس پر مدعی نے امانتا دی گئی رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تواسے کمرے میں بند کر دیا اور زبردستی 8 لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔دریں اثناء ملزمان کا موقف ہے کہ مدعی نے خود نیاز کیلئے 15/16 لاکھ روپے کی رقم دی تھی اور کسی مخالف کو مارنے کیلئے تعویز دم کر کے دینے کو کہامگر ہم نے انکار کر دیا۔ 

Kallar Syedan; Kallar Syedan police have arrested to fake Pir faith healers, Nazakat Hussain Shah and Syed Qaiser Hussain Shah, the fake pir were involved in a scam of 48 Lakh rps. the pair were reported by Tahmeer Hussain of Walliat Abbad.

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس کو زد و کوب کرنے اورگالیاں دینے اور پھر ایم ایس کے آفس میں داخل ہو کر انہیں زد و کوب کرنے پر کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

Man arrested for attacking medical staff at THQ hospital 

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس کو زد و کوب کرنے اورگالیاں دینے اور پھر ایم ایس کے آفس میں داخل ہو کر انہیں زد و کوب کرنے پر کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔اسٹاف نرس فارینہ انوار نے ایم ایس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ وہ گزشتہ روز ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھی کہ صبح 9بجے کے قریب ایک بچی جس کا نام بشرح دختر فرخ جو ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی تھی کو ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے معائنہ کر کے اس کا اعلاج کیا اورایکسرے ڈیپارٹمنٹ ریفر کر دیا۔جب مریضہ کو ایکسرے کیلئے سٹریچرپر شفٹ کرنے لگے تو تکیہ لانے پر مریضہ کے رشتہ دار نے مجھے گالیاں دیں دھکے دئیے اور دھمکیاں دیں کہ ہسپتال کے باہر آؤ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔واقعہ کے فوری بعد فرخ نامی شخص مشتعل ہو کر ایم ایس کے دفتر میں داخل ہو گیا اوراس نے ایم ایس پر حملہ کر کے انہیں دبوچ لیا،جس پر وہاں موجود ڈاکٹر توقیر اور نائب قاصد عمیر نے ایم ایس کی جان چھڑائی۔واقعہ پر پولیس کو طلب کر لیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

کلر سیداں پولیس نے سسر اور بہو کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے اور الیکٹرانکس کا سامان توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

Four charged for attacking in law in village Tota

کلر سیداں پولیس نے سسر اور بہو کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے اور الیکٹرانکس کا سامان توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔جاوید اختر سکنہ طوطہ نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں ریٹائرڈ ٹیچر ہوں اور میرے بیٹے مسمی جہانزیب نے سلطان پرویز کی بیٹی مسماۃ (ر) کیساتھ شریعت محمدی کے تحت عرصہ چار برس قبل شادی کی تھی اور میری بہو کے والدین اور بھائی بیرون ملک مقیم ہیں جس کی وجہ سے سلطان پرویز کے مکان بند رہتے ہیں اور ان مکانوں کی چابیاں میری بہوکے پاس ہی ہوتی ہیں اور یہ ان کے مکانوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔گزشتہ روز مسمی اویس نے ہمیں بتایا کہ سلطان پرویز کے مکانوں کے اوپر چھت پر جو ڈشیں لگی ہوئی ہیں ان میں سے ایک ڈش اور ایل ایم بی محسن نامی نوجوان نے اتار کر اپنی ہمشیرہ کے گھر پر لگا رکھی ہیں جس پر میں اور میری بہوپرویز کے مکان کو چیک کرنے گئے کہ اسی دوران محسن بشیر مسلح کلہاڑی،محمد بشیر مسلح ڈنڈا،سلطان محمود مسلح کلہاڑی،محمد جمیل مسلح ڈنڈا دیوار پھلانگ کر گھر میں آ گئے اور میری بہو کو محسن اور جمیل نے تھپڑ مارنے شروع کر دہئے جس سے وہ زمین پر گر گئی تو انہوں نے لاتیں مارنا شروع کر دیں۔سلطان محمود اور محمد بشیر اندر ہال میں آ گئے اور مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیاجس سے میں مضروب ہو گیااور گھر میں موجود الیکٹرونکس کی اشیاء جن میں ایل سی ڈی،ریسور اور ڈیک وغیرہ شامل ہیں کو توڑ ڈالا اور میری بہو کا موبائل فون بھی چھین کر توڑ دیا۔ 

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں کھلی کچہری

Open court session to be held at girls high school

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر اور سی پی او راولپنڈی احسن عباس آج بروز جمعہ دن تین بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں کھلی کچہری لگائیں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے ۔

تعزیت

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ،وائس چیئر مین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل ،سردار صلاح الدین احمد ،قاضی زاہد نعیم ، احسان الحق قریشی نے جمعرات کو چوآخالصہ جا کر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود سے ملاقات کی اور ان کے خسر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی

Show More

Related Articles

Back to top button