اے سی کہوٹہ کی ہدائت پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارج ساجد مہناس کی عملے کے ہمراہ غیر قانونی ری فیلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔ایک دوکان سیل دوسری کو15ہزار روپے نقد جرمانہ۔تفصیل کے مطابق اے سی کہوٹہ گوہر زمان وزیر کی خصوصی ہدائت پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارج ساجد مہناس اور ریڈراسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ طیب کیانی نے ہمراہ ہیڈ کانسیٹبل عبد السلام ، سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عدیل امتیاز قریشی ، سجاد خان کے ہمراہ غیر قانونی ری فیلنگ کر نے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے امان الحق سوئی گیس ایجنسی کو سیل کر دیا جبکہ پنجاڑ چوک میں شیخ جاوید سوئی گیس ایجنسی کو 15000روپے نقد جر مانہ کیا ۔ عوامی حلقوں نے محکمے کی اس کاروائی کو سراہا ہے ۔
Kahuta; The authorities on order of civil defence Kahuta have taken action and closed down a shop which was filling gas illegally, While another shop was handed fine of 15000 Rps. Various other gas filling shops also have been targeted in bazaar’s around Kahuta region.
کہوٹہ کے علاقہ بگہارشریف میں18سالہ احمد ناظر نے پھندے کے ساتھ جھول کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چر اغ گل کر دیا
Teenage Ahmed Nazar commits alleged suicide in Baghar Shareef
کہوٹہ کے علاقہ بگہارشریف میں18سالہ احمد ناظر نے پھندے کے ساتھ جھول کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چر اغ گل کر دیا ۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں بگہار شریف کے رہائشی 18سالہ احمد ناظر والد ناظر نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔خودکشی کیوجہ تاحال معلوم ناں ہو سکی ۔THQکہوٹہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
تعزیت
ن لیگ یوتھ ونگ کہوٹہ کے سیکرٹری عاصی جنجوعہ کے بھائی کی وفات پر قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی فاتحہ خوانی۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ کے بڑھے بھائی اور راجہ نذیر احمد کے صاحبزادے کی وفات پرپاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق،سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ،جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی ، پر یس کلب کہوٹہ کے فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ،اخلاق جنجوعہ ،آفتاب جنجوعہ ،عابد اقبال عباسی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔