DailyNewsKahuta

Kahuta; Haji Raja Abdul Qadoos passed away in village Galor, Thoa Khalsa

حاجی راجہ عبدالقدوس وفات پا گے ۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گلور میں ادا کیا گیا

نوجوان صحافی راجہ طیب جنجوعہ کے چچایوسی مٹور کے گاؤں گلور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ عبدالقدوس وفات پا گے ۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گلور میں ادا کیا گیا ۔یوسی مٹور کے گاؤں گلور کے راجہ قاسم کے والد ،راجہ جاوید کے بھائی ،ساہیں فیاض آستانہ عالیہ تھوہا ،راجہ ظہور ،راجہ سلیمان کے کزن اور نوجوان صحافی راجہ طیب کے چچا حاجی راجہ عبد القدوس وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ گلور کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ،پٹواری راجہ عبرت ، پٹواری ملک امام بخش ، پٹواری وحید ستی ،چیئرمین یو نین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد ،وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر ، سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر ، چیئرمین MCکلر سیداں شیخ عبد القدوس ،راجہ طارق سرور ،جنر ل کونسلر راجہ عرفان سرور ،جنر ل کونسلر راجہ اعجاز ،پی ٹی آئی کے سر گرم رہنماء راجہ امتیاز جنجوعہ آف گھڑ یٹ ،راجہ ظہور احمد آف تھوہا ،جنرل کونسلر راجہ عباس پپو آف بگلہ راجگان ،جنرل کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ ،کسان کونسلر راجہ مالک داد ،راجہ احمد صغیر آف مٹور ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔نمازے جنازہ آستانہ حالیہ جنڈ ملواں کے سجادہ نشین حضرت سید نعیم الحق شاہ نے پڑھائی ۔

کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے پنڈی روڈ چھنی بازار تحصیل روڈ پر بڑی حد تک تاجروں ے اپنی مدد آپ تجاوزات ختم کر دیا

Encroachment operation continues in Channi bazaar

کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے پنڈی روڈ چھنی بازار تحصیل روڈ پر بڑی حد تک تاجروں ے اپنی مدد آپ تجاوزات ختم کر دیا نئے آنے والے اے س کہوٹہ گوہر زمان وزیر نے ابھی تک اس مسلے کو نہیں چھیڑا منتحب نمائندوں اور پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران سے ملاقاتوں کے موقع پر انھوں نے کہا کہ کسی سے زیادتی نہیں ہو گی تمام معاملات کو خود دیکھوں گا اور کوشش ہو گی کہ شہریوں کو دربدر نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات ان لوگوں کے لیے ہیں جہنوں نے صوبائی حکومت، ضلعی حکومت اور اوقاف کی زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں تا کہ ایسی زمینوں کو واگزار کرا کر ان میں عوامی مفادات کی چیزیں بنائی جائیں فٹ دو فٹ کا اتنا مسلہ نہیں البتہ ہائی وے کی سڑک سے تجاوزات کا خاتمہ ہو گا ادھر تحریک انصا ف کا دفتر بھی تجاوزات کی زد مین آگیا جو تقریبا آٹھ فٹ تک انھوں نے پیچھے ہٹایا ہے اسی طرع جتنی بھی بڑی بلڈنگ ہیں انکو توڑا جا رہا ہے اے سی کہوٹہ نے کہا کہ مکانوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا تھانہ روڈ ، پنجاڑ روڈ میں تاجروں نے دو کانیں تیار کر کے اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر دیا ۔

کہوٹہ میں ریسکیو1122کی عمارت موجود ہونے کے باوجود عوام کو جدید سہولیات میسر نہ ہو سکیں

Public fail to get 1122 services despite rescue building facilities 

کہوٹہ میں ریسکیو1122کی عمارت موجود ہونے کے باوجود عوام کو جدید سہولیات میسر نہ ہو سکیں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی خصوصی کاوشوں سے کروڑوں روپے کی لاگت سے یہ بلڈنگ تعمیر کی گئی مگر تا حال اس میں نہ فائر برگیڈ کی گاڑیاں آ سکیں اور نہ ہی دیگر جدید مشینری بلکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمبولینس کی ضرورت پڑنے پر مریضوں کو نہیں ملتی اور لوگ پرائیویٹ گاڑیوں پر پنڈی جانے پر مجبور ہیں شہر میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا تحصیل کہوٹہ جو سب سے پرانی ایٹمی تحصیل ہے مگر آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے شہریوں معززین علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ ریسکیو1122کی بلڈنگ فوری طور پر فائر برگیڈ کی گاڑیاں ایمبولینسز اور دیگر مشینری اور عملہ مہیا کیا جائے تا کہلاکھوں کی آبادی والے اس شہر کو سہولیات میسر ہوسکیں۔

تھوہا خالصہ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش زبیر انجم ، ندیم اختر ، بابر اور اعجاز کو گرفتار

Four arrested in Thoa Khalsa for in possession of drugs and alcohol 

پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے کاروائی جاری ۔یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا سے 200بوتل شراب کی قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ASPسعود خان ،SHOتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمداور ان کی چھاپہ مار ٹیم کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی احسن عباس کی خصوصی ہدائت پرپولیس تھانہ کہوٹہ کے ASPسعود خان ،SHOتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمدنے اپنی سربراہی میں ہیڈ کانسٹیبل راجہ سہیل کیانی اور ملازمین پر مشتمل ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی ایک کاروائی میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش زبیر انجم ، ندیم اختر ، بابر اور اعجاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 200بوتل شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ۔ تحصیل کہوٹہ کی عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ASPسعود خان ،SHOتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمداور ان کی چھاپہ مار ٹیم کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button