DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Rawalpindi Waste management company has turned city in to rubbish dump

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے گوجرخان شہر کو کچہرا کنڈی میں تبدیل کردیا

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے گوجرخان شہر کو کچہرا کنڈی میں تبدیل کردیا گلی محلوں اور بازاروں میں گندگی کے ڈھیر کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے چند ایک علاقوں کی مین سڑکس اور صبح کے وقت ایک دو جگہ کا کچرااٹھا کر عملہ اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو جاتا ہے منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے بھی اس صورتحال کا نوٹس نہ لینے سے شہری حلقوں کی تنقید تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گوجرخان شہرسے کچرا صاف کرنے کی ناقص حکمت عملی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے دونوں سروس روڈز کے ساتھ شہر کی اکثریتی گلی محلوں بازاروں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں جبکہ یہی گندگی نالوں میں گرنے سے سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے کاروباری وسماجی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہ لینا بھی باعث حیرت ہے

سوہاوہ چکوال روڈ سے نوجوان کی نعش برآمد

Unidentified body found on Sohawa Chakwal road 

سوہاوہ چکوال روڈ سے نوجوان کی نعش برآمد اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق سہالہ منہاس کے علاقے سڑک کے کنارے سے ایک نوجوان کی نعش پڑی ملی ہے اس سے کوئی ایسی دستاویز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہو سکے پولیس نے نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کر د ی ہے

ہاؤسنگ اسکیم کے بعد مین بازار میں سیوریج کے نام پر شہریوں کو سہولت کی بجائے عذاب مسلط کر دیا گیا

Sewerage system in main bazaar causing more problem then facility 

ہاؤسنگ اسکیم کے بعد مین بازار میں سیوریج کے نام پر شہریوں کو سہولت کی بجائے عذاب مسلط کر دیا گیا کئی ہفتہ گزرنے کے باوجود مین بازار جیسے مصرف ترین علاقہ میں انتہائی سست روی کے شکار اس منصوبہ نے یہاں سے گزرنے والے شہریوں اور تاجربرادری کو ذہنی اذیت سے دوچا کر دیا ہے مین بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کا افتتاح بڑے دھوم دھام اور بھرپور فوٹو سیشن کے ساتھ ہوا آدھے سے زیادہ بازار کی سڑک کو ادھیڑ کر رکھ دیا گیا بارش سے صورتحال مزید خراب ہوگئی چیئرمین شاہد صراف ہماری حالت پر رحم کرتے اس منصوبہ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر تاجروں پر احسان کریں

گلیانہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گہرے گڑھے اور ہروقت پانی کھڑا رہنے سے سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی

Pot holes along with standing water causing problems for commuters on Guliana road 

گلیانہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گہرے گڑھے اور ہروقت پانی کھڑا رہنے سے سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی ہے روزانہ اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس اہم شاہراہ سے جو پیرپھلائی اور چکوال سوہاوہ روڈ اور دولتالہ اور دیگر علاقوں سے لنک کرتی ہے یہ سڑک عرصہ دراز سے مختلف مقامات پر ٹوٹنے سے گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے بالخصوص گلیانہ موڑ اور ذبح خانہ کے ایریا سے سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے فوری طور پر اس خستہ حال سڑک کی تعیر کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے مقامی ارکان اسمبلی بھی اس سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لے کر سٹرک کی تعمیرکرا کے اپنی ذمہ داری پوری کریں

گوجرخان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد

Police arrest armed man in Gujar Khan city 

گوجرخان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر کے اس کیخلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا پولیس نے عامرنامی شخص سے پسٹل تیس بور برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

پیپلز پارٹی جب سے معرض وجود میں آئی ہے اس دن سے لیکر آج تک اس جماعت کا بے رحمی کے ساتھ احتساب کیا گیا

PPP party has always suffered since its foundation

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء اور روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن اور ان کے برادر اصغر پیپلز لائرز فورم کے ممتاز قانون دان محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ، مبشر طفیل ڈوگر، احمد حبیب مرزا اور محمد بلال نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی جب سے معرض وجود میں آئی ہے اس دن سے لیکر آج تک اس جماعت کا بے رحمی کے ساتھ احتساب کیا گیا ہم کسی احتساب سے نہیں بھاگتے لیکن مملکت خدادا د پاکستان کی دشمن قوتیں جو نہیں چاہتیں کہ غریب کا معیار زندگی بلند ہو پاکستان عالم اسلام کے لئے کچھ کردار ادا کرے غربت جہالت نا انصافی کا خاتمہ ہو سکے ، اس وجہ سے ایوبی آمریت سے لے کر آج تک ہمیشہ پیپلز پارٹی کا راستہ روکا گیا ذوالفقار علی بھٹو کو ایک فرضی قتل کے مقدمے میں تختہ دار پر لٹکا یا گیا بھٹو نے 1973کا آئین منظور کروایا، سٹیل مل بنائی، طلباء یونین مزدور یونین بنائی، ایٹمی ری پروسسینگ پلانٹ ، مڈل ایسٹ کے حکمرانوں کو بیدا ر کیا، اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی، قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا ، یہ وہ خدمات تھیں جن خدمات کے بدلے میں یہود وہنود نے سازش کے ذریعے بھٹو کو پھانسی لگوایا

تعزیت

سا بق ناظم سٹی راجہ عبدالغفور کیانی کی بھابھی اور سماجی شخصیت راجہ جلیل کیانی کی اہلیہ کی وفات پر راجہ جاوید اخلاص چوہدری محمد ریاض شاہد صراف سید ندیم عباس بخاری طیب قریشی نے دلی تعزیت کااظہار اور دعائے مغفرت کی ہے

عروف کاروباری وسماجی شخصیت خان خرم کے والد محترم کی وفات پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد عامر وزیر ملک مرزا تیمور احمد وارثی مرزا نصیر نے اظہارتعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button