DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Fears for safety of high school Jatli students after barrier are placed in front of the school

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں زیر تعلیم سینکڑوں طالبعلوں کو روڈ کراسنگ کے مسئلے کی وجہ سے شدید پریشان

 مندرہ چکوال سڑک کے لب پر واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے سامنے گاڑیوں کی رفتار کو آہستہ کرنے کے لیے آئی کیٹ لگاکر طالبعلوں کی مشکلات کے سدباب کے بجائے سکول کے سامنے سڑک کے درمیان حفاظتی دیوار تعمیر زیر تعلیم طالبعلموں کے لیے روڈ کراسنگ کا راستہ مکمل بند طالبعلم کڑے امتحان میں مبتلا احکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ کے لب پر واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں زیر تعلیم سینکڑوں طالبعلوں کو روڈ کراسنگ کے مسئلے کی وجہ سے شدید پریشان پہلے گاڑیوں کی اسپیڈ کی کمی کے لیے محکمہ کو آئی کیٹ لگانے کا کہا گیا بجائے اس کے محکمہ اس پر عمل کرتا انہوں نے سکول کے سامنے سڑک کے درمیان حفاظتی دیوار تعمیر کر کے نہ صرف سکول انتظامیہ بلکے طالبعلوں کو بھی کڑے امتحان میں مبتلا کر دیا چھٹی کے اوقات میں سکول انتظامیہ معصوم بچوں کو اُٹھا کر دیوار سے دوسری سائیڈ پر سڑک کروانے پر مجبور ہو گے ہیں سکول انتظامیہ اور گاؤں کے معززین نے دیوار تعمیر کرنے والے مزدورں کو اس در پیش مشکلات کے حل کے لیے دیوار میں روڈ کراسنگ کے لیے تھوڑا راستہ چھوڑنے کے متعلق بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اجازت نہیں ہے گاؤں کے معززین اور والدین نے این ایل سی کے اعلی احکام سے اس مسئلے کے حل کے لیے فوری حل کے لیے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے 

Gujar Khan; Fears for safety of high school Jatli students after wall is built in front of the school, The school situated on back of Mandra Chakwal road, a safety wall was built which meant the school children could not cross the road, the school children now are either jumping the wall or removing it in order to cross the road.

Local authorities ae asked to take notice and have been asked to remove the safety barriers put and make sure to provide crossing for the school children.

تھانہ جاتلی کے علاقہ میانہ صیحال سے تین بکریاں چورہ مقدمہ درج

Three goats stolen from Miana Sihayal, Jatli

 تھانہ جاتلی کے علاقہ میانہ صیحال سے تین بکریاں چورہ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد منیر ساکن میانہ صیحال ڈھوک امب چوکی پر رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں سرکاری ملازم ہوں اور میں نے گھر پر تین بکریاں رکھی ہوئی ہیں جب صبع میں نے دیکھا تو تینوں بکریاں غائب تھیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

غربی گوجرخان کے متعدد پرائیویٹ سکولوں نے اینول چارجزکی مد میں لوٹ مار کا بازار سر گرم کر دیا

Private schools accused of milking money in the name of annual charges

غربی گوجرخان کے متعدد پرائیویٹ سکولوں نے اینول چارجزکی مد میں لوٹ مار کا بازار سر گرم کر دیا اینول چارجز 1500سے 2000کر دیے گے انتظامیہ کی ملی بھگت یا لاعلم والدین کا ان سکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کے متعدد نجی سکولوں نے اینول چارجز بڑھا کر والدین کی چیخیں نکال دیں پچھلے سال کی نسبت نئے سال میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا والدین شدید پریشان والدین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکول زیادہ تر بڑے لوگوں کے ہیں جنہیں انتظامیہ نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور یہ من مرضی سے ہر سال فیسوں اور اینول چارجز میں کئی گنا اضافہ کر دیا جاتا ہے انتظامیہ کو شکایت کے باوجود ان سکولوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں رہتی ہے ہمارے اعلی احکام سے مطالبہ ہے کہ خفیہ مانیٹرنگ ٹیموں کو بھیج کر اینول چارج اور زاہد فیسیں لینے والے سکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے 

Show More

Related Articles

Back to top button