DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Principal government degree college Dadyal praised after being appointed at the college

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال عبدالمنیرچوہدری پر پورا اترتا ہے جو کہ ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے آج اس اعلیٰ مقام پر پہنچے ہیں

انسان سخت محنت ، عزم اور لگن سے ہی اعلیٰ مقام حاصل کرتا ہے یہ قول پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال عبدالمنیرچوہدری پر پورا اترتا ہے جو کہ ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے آج اس اعلیٰ مقام پر پہنچے ہیں ان خیالات کا اظہارحاجی محمد رحمن آف منڈی نے کیاصوفی رحمن نے کہاکہ پرنسپل عبدالمنیر چوہدری نے بحیثیت پروفیسر نے سخت محنت،عزم اور دلجمی سے اپنے فرائض منصبی سرانجا م دیے وہ قابل تعریف ہیں جس کی بدولت وہ ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے بطور پرنسپل تعینات ہوئے ہیں حاجی محمد رحمن آف منڈی نے کہاکہ پرنسپل عبدالمنیربزمی صاحب کے شاگرد زندگی کے مختلف شعبہ ہائے میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ہم عبدالمنیربزمی صاحب کو بطور پرنسپل ترقیاب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اس موقع پران کے ہمراہ حماد تصدق، انیس افتخار، باسط معروف، عتیق تروٹہ،عاصم ،فیض خان ڈھیری قاسم تھے۔

Dadyal, AJK; A Function was held in Dadyal, where Haji Rehman of Mandi said that, newly appointed Principal government degree college Dadyal, Abdul Munir Ch is on merit and has reached his position by hard work.

اظہار افسوس

جونیئر کلرک اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں ) چوہدری محمد یعقوب کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس بسلسلہ منعقد ہوا اجلاس میں جونیئر کلرک محمد فیض خان، باؤانور،باؤمحمد امین، عرفان، چوہدری غوث سمیت دیگر نے شرکت کی اس تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یعقوب نے سابق تحصیل صدر ٹیچرز آرگنائزیشن چوہدری محمد امین کی والدہ مرحومہ کے اوضاف بیان کیے اجلاس کے اختتام پر مرحومہ کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔

ڈڈیال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق ہو ا جس میں عبداللہ خان ،قاری اکرم نیازی ،مشتاق چغتائی ، خان گل خان خٹک ،عبدالغفور چغتائی ،دیگر میں وحید ثانی وقاراحمد اور دیگر نے شرکت کی یوکے لندن سے طارق عقیل نے فون پر اظہار افسوس کیا اجلاس میں پولیس آفیسر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر میرپور راجہ ندیم عارف کے والد گرامی (ر) ایس ایس پی راجہ محمد رفیق عارف کی وفات اظہار افسوس کیا اور دعاکی کی کے لواحقین کو صبر جمیل عطاکریں اور یوکے لندن سے طارق عقیل نے فون پر اظہار افسوس کیا 

Show More

Related Articles

Back to top button