
نو تعینات ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز قریشی کو ڈاکوؤں کی پھر سلامی ،3 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دیہاتیوں سے ایک اورموٹرسائیکل چھین لیا ڈاکو واردات کے بعد اسلحہ لہراتے فرار ،روات پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ تو کیا مگر رات گئے تک مقدمہ درج نہ کیا ،متاثرین و معززین علاقہ کا ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شدید احتجاج ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کی شام موٹرسائیکل پر سوار 3 مسلح ڈاکوؤں نے شام ڈھلتے ہی حسب روایت سودگنگال کے قریب گھر کی طرف جانیوالے موٹرسائیکل ہنڈا 125 پر سوار 2 بھائیوں تیمور عنصر ولد محمد شفیق عنصر اور سرفراز یونس کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر انھیں یرغمال بنا کر ان سے موٹرسائیکل چھین لیا اور باآسانی فرار ہو گئے کچھ دن قبل بھی ڈاکوؤں نے کلری کے رہائشی نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لیا تھا تاہم دو دن گزرنے کے باوجود روات پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کیا تفتیشی اے ایس آئی اقبال نے موقف اختیار کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے مقدمہ کے اندراج میں تاخیر ہو گئی ہے آج رات کو مقدمہ درج کر لیں گئے عوام علاقہ نے بڑھتی وارداتوں اور حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او اعجاز قریشی کی نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی عباس احسن سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔
Rawalpindi; A Armed gang on motorbike attacked local villagers Taimoor Ansar and his brother Sarfaraz Younis in village Sood Gangal near Rawat and stole the motorbike they were riding, The local Rawat police did not register the case as their was no electricity.
پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ،خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر 2 گاڑیاں تھانہ میں بند مقدمات درج
Vehicles confiscated from dangerous drivers
پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ،خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر 2 گاڑیاں تھانہ میں بند مقدمات درج تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ پولیس فیز8 کے انچارج سب انسپکٹر محسن شاہ ،اے ایس آئی عبدالرحمان نے دوران پٹرولنگ روات چک بیلی روڈ اور جاوا روڈ سے سوزوکی نمبریRIS5089 کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور توفیق خان ولد سید سکنہ ہرکہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران پک اپ گاڑی نمبریRIS709 کو روک کر تیز رفتاری کے جرم میں مقدمہ درج کر کے ڈرائیور اسماعیل ولد فقیراللہ کو بھی گرفتار کر لیا عوامی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے ۔