Rawalpindi; Sui gas company install meter at wrong place in Eid Gha, Chak Bale Khan
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن راولپنڈی کے عملہ نے گیس میٹر اصل صارف کی بجائے دوسری جگہ پر لگا دیا
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن راولپنڈی کے عملہ نے گیس میٹر اصل صارف کی بجائے دوسری جگہ پر لگا دیا محمد افضل ولد فتح محمد سکنہ محلہ عید گاہ چک بیلی خان نے جنرل مینیجر سوئی نادر ن گیس پائپ لائن راولپنڈی کے ہاں پیش ہو کر شکایت کی اس نے مورخہ 08-08-2017کو گیس کنکشن کے لئے درخواست دی تھی جس کا آئی ڈی نمبر7695322733ہے ڈیمانڈ نوٹ نہ آنے پر دفتر رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ میٹر16-11-2018کو نصب کر دیا گیا ہے جس کا نمبرBK07067671ہے جبکہ عملی طور پر میٹر نصب نہیں ہے جنرل مینیجر SNGPLکے فوری نوٹس لینے پر راتوں رات سروس لائن بھی لگا دی گئی اور میٹر بھی نصب کر دیا گیا تفصیلات حاصل کرنے پر پتا چلا ہے کہ مذکورہ میٹر کسی مٹھائی والے کولگا کر دے دیا گیا تھا جسے شکایت ہو جانے پر اتار لیا گیا یہ بھی پتا چلا ہے کہ سوئی ناردرن کے عملہ نے بااثر مقامی ٹاؤٹوں سے ساز باز کی ہوئی ہے جو مشکل وقت آنے پر ان کی نوکریاں بچا لیتے ہیں اور کرپشن کے وقت ان سے معقول حصہ بھی لیتے ہیں