DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Councillor UC Narr Shaukat Ali Satti takes oath after winning byelection

یوسی نڑھ سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جنرل کونسلر شوکت علی ستی نے حلف اٹھا لیا

یوسی نڑھ سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جنرل کونسلر شوکت علی ستی نے حلف اٹھا لیا ۔ریٹرئنگ آفیسر مخدوم احمد بلال نے یوسی نڑھ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جنرل کونسلر شوکت علی ستی سے حلف لیا ۔اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مساہل کروں گا ۔عوام نے کو اعتماد کا اظہار کیا اسے ٹھیس نہیں پہنچاوں گا ۔تفصیل کے مطابق ایم سی کہوٹہ کے آفس میں ایک سادہ سی پر وقار تقریب منعقدہ ہوئی جس میں چیف آفیسرمونسپل کمیٹی کہوٹہ وریٹرئنگ آفیسر مخدوم احمد بلال نے یونین کونسل نڑھ کی وارڈنمبر4میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جنرل کونسلر شوکت علی ستی سے حلف لیااس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے آفسر ماجد ھاشمی ،سردار آمین ثاقب اور ماسٹر ارشد بھی موجود ہیں ۔حلف اٹھانے کے بعد ریٹرئنگ آفیسر مخدوم احمد بلال نے جنرل کونسلر شوکت علی ستی اور دیگر موجود افراد نے مبارکبا دپیش کی ۔ جنرل کونسلر شوکت علی ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاء اللہ اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مسائل حل کروں گا عوام نے جو مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہناؤں گا۔

Kahuta; Councillor Union Council Narr Shaukat Ali Satti takes oath after winning byelection, in front of returning officer Makhdoom Ahmed Bilal,  Councillor Shaukat Ali Satti said those who put faith in me will not be let down.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹورکا دروہ یوسی نڑھ چک سہنوتا ڈننان دربار تک سٹرک کے لیے10لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان

Raja Sagheer Ahmed announces 10 Lakh Rps grant for UC Narr

 

 

 

 

ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹورکا دروہ یوسی نڑھ چک سہنوتا ڈننان دربار تک سٹرک کے لیے10لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان۔معززین علاقہ کی طرف سےراجہ صغیر احمد کا تہ دل سے شکر یہ۔حلقہ پی پی سیون کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا ان کی ووٹ کی قدر کو جانتا ہوں ۔تعلیم اور صحت پر اعلیٰ درجے پر کام میری اولین کوشش ہے ہماری اولادیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے تو ہمار ا ملک ترقی کر ے گا اور ہم بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوں گیاان خیالات کا اظہارMPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے یونین کونسل نڑھ کے گاؤں ڈننان کے مقام ایک استقبالے سے خطاب کرتے ہوئے کیاان موقع پر جنرل کونسلر شوکت ستی ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ ذوالفقارعلی ستی ،کامر ان ستی ،حاجی محمد صادق ستی ، محمد الیاس ستی ،محمد علی ستی ، حاجی غلام ستی ،محمد ارشد ستی ، صوبیدار شکیل ستی ،امیر عالم ستی ، صوبیدار انور ستی ، صوبیدار خادم حسین ،محمد آزاد ،صوبیدار صادق ستی اور دیگر افراد موجود تھے ۔MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے چک سہنوتا ڈننان دربار تک سٹرک کے لیے10لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں کہ آپ نے اپنا ووٹ میرے بھائی شوکت علی ستی دے کر کامیاب کیا انشاء اللہ شوکت ستی آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتین بروئے کار لائے گا ۔اس موقع پر معززین علاقہ نے MPAراجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ آئندہ عام انتخاب میں آپ کا ساتھ دیں گے ۔

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری۔32ماہ میں55گھرانوں میں2ہزار فی کس کے حساب سے35لاکھ20ہزارروپے کی مالی امداد

Roashan Moawara welfare trust donate over 35 lakh Rps 

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری۔32ماہ میں55گھرانوں میں2ہزار فی کس کے حساب سے35لاکھ20ہزارروپے کی مالی امداد کی۔غریب عوام کا جولیاں اٹھا کر ٹرسٹ کے آنرممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اورڈاکٹر سجاد جنجوعہ اور ان کے والدین کو دعاہیں۔تمام کام صرف رب کائنات کی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے کرتے ہیں ہمارا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمارا کوئی نیک عمل اللہ پاک کی بارگاہ میں قبول ہوجس سے ہمارا رب ہم سے خوش ہو جائے۔ان خیالا ت کا اظہار روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنرممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں اپنے علاقے کے بے سہارا ، غریب ، یتیم اور بیواہ کی امداد کے لیے “روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ”کا قیام کیا جس کی بدولت ہم نے 32ماہ میں55گھرانوں میں2ہزار فی کس کے حساب سے35لاکھ20ہزارروپے کی مالی امداد کی ہے انہوں نے کہا ہم یہ کام صرف اور صرف اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے کر رہے ہیں اور نیک کام میں جو اخراجات ہو رہے ہیں وہ بھی تو اللہ پاک کی طرف سے دیا گیا مال ہے ہم اللہ پاک کے دیے ہوئے مال میں اللہ پاک کی راہ میں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس میں کسی قسم کوئی نمود و نمائش نہیں کر رہے صرف اپنے اللہ کی خوشنودی اور اس کی مخلوق کے پیار کے یہ نیک کام کرتے ہیں ۔

ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے

Raja Sagheer should be added provincial assembly cabinet

سردار ایم رضاء امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بیور اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار راجہ صغیر احمد کی وفاداری اور حلقہ پی پی سیون کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو جلد از جلد صوبائی کابینہ میں اہم منصب سے نوازہ جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار ایم رضاء امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بیورنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے الیکشن 2013کے بعد2018میں بھی آزاد حثیت سے الیکشن لڑا اورالیکشن میں تمام ٹکٹ ہولڈزاور بڑی بڑی شخصیات کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور الیکشن کمپین میں اپنی عوام سے کیا ہوا وعدہ کہ میں جیتنے کے بعد بر سر اقتدار پارٹی میں جاؤں گا اور اپنے علاقے کے مساہل حل کروں گا انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا اورPTIکی حکومت کے ان کو اپنا ووٹ دیا جبکہ دوسر ی جانب ان کو ان کی ووٹ کے کروڑوں روپے مل رہے تھے انہوں اپنے حلقے کی عوام کی ووٹ کا سودا نہیں کیا بلکہ اپنے علاقے کے مساہل حل کرنے کے لیے پی ٹی آئی میں گے انہوں نے کہا ہم اہلیان علاقہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدارسے مطالبہ کرتے ہیں کہ راجہ صغیر احمد کی وفاداری اور حلقہ پی پی سیون کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو جلد از جلد صوبائی کابینہ میں شامل کریں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button