DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Wedding of Khurram Shezad celebrated in Jand Nijar

جنڈ نجار محمد لطیف کے بیٹے خرم شہزاد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

جنڈ نجار محمد لطیف کے بیٹے ،کلیم قیصر یوکے کے بھائی حاجی محمد عتیق راہی آسٹریلیا ،حافظ محمد خلیق صابری کے کزن خرم شہزاد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ جنڈ نجار میں کیا جن میں ان کے دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خرم شہزاد کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ،

بروز سوموار بعد از نماز عشاء موضع ملک پور حجراں راجپوتاں جامع مسجد حقانیہ المعروف گول گنبد والی آف جبہ درس میں بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ

Millad to be celebrated in Malik Pur on Monday 

مورخہ7جنوری بروز سوموار بعد از نماز عشاء موضع ملک پور حجراں راجپوتاں جامع مسجد حقانیہ المعروف گول گنبد والی آف جبہ درس میں بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک عظیم الشان محفل منعقد
ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطابات علامہ عبدالرحمن جامی اور میانوالی سے مولانا قاری عارف چشتی فرمائیں گئے 

تعزیت

پیم والے خواجہ محمد حفیظ اور خواجہ ارشد کے والد خواجہ محمد فضل کی وفات پر خواجہ محمد نعیم ،خواجہ محمد شفیق ،خواجہ محمد ناصر ،خواجہ طاہر ،خواجہ ظہیر ،خواجہ محمد کامران اور خواجہ حمید نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

بڑکی جدید گوجرخان کے شیخ محمد سلیم ،شیخ محمد ندیم ،شیخ محمد صدیق او ر شیخ محمد نوید کی والدہ محترمہ کی وفات پر اسلام پورہ جبر سے شیخ پرویز اختر ،شیخ عجائب سیٹھی بیول ،شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

پیم والے خواجہ مظفر اور خواجہ تیمور کے والد خواجہ محمد حنیف کی وفات پر شیخ ابرار اٹلی اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفر ت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button