Chakswari, AJK; Reception held for Haji Raja Gulbaz Khan and M Zubair Gohar in Domal
ہردل عزیز سیاسی سماجی راہنما ؤں حاجی راجہ گل باز خان یوکے اوراورمحمدزبیرگوہردبئی حال مقیم ڈومال کے اعزاز میں میں اہلیان ڈومال نے پرخلوص اورپرتکلف استقبالیہ ضیافت کااہتما م
ہردل عزیز سیاسی سماجی راہنما ؤں حاجی راجہ گل باز خان یوکے اوراورمحمدزبیرگوہردبئی حال مقیم ڈومال کے اعزاز میں میں اہلیان ڈومال نے پرخلوص اورپرتکلف استقبالیہ ضیافت کااہتما م کیااستقبالیہ ضیافت میں مہمانان خصوصی راجہ گل باز خان اورمحمدزبیرگوہر کی علاقہ ڈومال کی تعمیروترقی کے حوالے سے گراں قدر خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیااوران سے دلی اظہارتشکرکیاگیامہمانان خصوصی نے اہلیان ڈومال کواپنے گاؤں کی تعمیروترقی کے لئے اتحادواتفاق کامظاہرہ کرنے پرمبار کبادپیش کی اوران کے جذبے کوسراہااوراس توقع کااظہارکیاکہ اہلیان ڈومال اپنے گاؤں کومثالی گاؤں بنانے کے لئے اپنا مثالی تعاون اورجذبہ خدمت خلق برقراررکھیں گے انہو ں نے اپنے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور ڈومال کومثالی گاؤں بنانے کے لئے اپنابھرپورکردار اداکریں گے انہوں نے ڈومال کے لئے وافرفنڈز فراہم کرنے اور ڈومال کی تعمیروترقی کے حوالے سے چودھری عبدالمجیدسابق وزیراعظم آزادکشمیر اوران کے فرزندچودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کادلی شکریہ اداکیا اوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ آئندہ بھی ڈومال کی تعمیروترقی کے لئے اسکمیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ڈومال کی تعمیروترقی اہلیان ڈومال کے اتحادواتفاق کاثمر ہے ان شانداراثرات وثمرات میں اضافہ کے لئے اہلیان ڈومال متحدومنظم ہوکراپنااپنارول اداکریں گے شرکاء ضیافت نے تارکین وطن کے مالی خلوص پران کاشکریہ اداکیاکہ اورکہاکہ تارکین وطن اپنے پیارے وطن پاکستان اورآزادکشمیر کی تعمیروترقی اوراپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہود کے لئے خطیرزرمبادلہ مہہاکررہے ہیں ہماری خوشحالی ان کی موہون منت ہے اورتارکین وطن پاکستا ن اورآزادکشمیر کے بلاتنخواہ سفیرہیں مہمانان خصوصی راجہ گل باز خان اورمحمدزبیرگوہر نے پرخلوص ضیافت کااہتمام اورپرخلوص جذبات کے اظہارپرمیزبان حضرات کاشکریہ اداکیاضیافت کے میزبانوں میں حاجی راجہ اصغرخان راجہ حق نوازخان راجہ نزاکت خان چےئرمین ظفراقبال مغل راجہ وسیم سمندر راجہ امجدخان راجہ علی اکبرخواجہ محمداحتشام رمضان دیگرراہنما شامل تھے
چودھری محمدخلیق الزمان کی خواشدمن کوگزشتہ روز فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا
Mother in law of Ch M Khalique Al Zaman passed away in Faiz pur shareef
معروف مذہبی راہنمامولاناصوفی عبدالخالق کی شریک حیات اورچودھری عبدالرازق صوفی محمدمحمودچودھری محمداخلاق کی والدہ محترمہ اورڈپٹی کسٹوڈین چودھری محمدخلیق الزمان کی خواشدمن کوگزشتہ روز فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاجورضائے الہی سے گزشتہ روز وفات پاگئی تھیں مر حومہ کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں اداکی گئی نمازجناز ہ عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجناز ہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ا فراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
کشمیر ی عوام کایوم حق خودارادیت منانے کامقصدبھارتی مظالم کودنیاکے سامنے بے نقاب کرناہے, ودھری منیر اخترآٖ ف ڈھانگری بہادر
Youm e Haq observed in Chakswari region
پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکز ی راہنماچودھری منیر اخترآٖ ف ڈھانگری بہادر نے کہاہے کہ 5جنوری 1949 ء کواقوام متحدہ میں ریاست جموں وکشمیرمیں پاکستا ن اوربھارت میں شامل ہونے کے لئے رائے شماری کروانے کے لئے متفقہ قرار داد پاس کی گئی د نیابھرکے کشمیری اس قراردادکی یاددہانی کے لئے آج کے دن پرامن مظاہرے کرتے ہیں کشمیر ی عوام کایوم حق خودارادیت منانے کامقصدبھارتی مظالم کودنیاکے سامنے بے نقاب کرناہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پامالی کررہاہے بھارت نے کشمیریوں کوان کے بنیادی پیدائشی حق حق خودارایت سے محروم رکھاہے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پرامن استصواب رائے کرانے میں ہمیشہ ہچکچاہٹ کامظاہرہ کیاہے اورتحریک آزادی کشمیرکے خلاف منفی ہتھکنڈے اختیارکیے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5جنوری 1949 ء کومنظور ہونے والی قراردادکی روشنی میں اپنی سیاسی تقدیر کافیصلہ کرانے کاپوراپورا حق ہے کشمیری آج یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے دنیابھر میں کشمیری ریلیاں اورپرامن جلوس نکالتے ہیں اقوام متحدہ اورعالمی برداری کویہ باورکراتے ہیں کہ وہ بھارت پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں جنوری 1949 ء کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیریوں کے حق میں جوقرارداد منظورکی تھی بھارت نے آج تک اس پرعملدرآمدنہیں ہونے دیاکشمیری عوام پچھلے سترسال سے اس دن کومنارہے ہیں اورمسئلہ کشمیر کاحل پرامن انداز میں چاہتے ہیں کشمیریوں کاآج تک رائے شماری کاموقع نہیں دیاگیاجبکہ اس قرارداد میں کشمیریوں کویہ حق دیاگیاتھابھارت نے ہٹ دھرمی کامظاہر ہ کیااورآج تک کشمیریوں کوآزادی سے محروم کیاہواہے اورطاقت کے بل بوتے پرکشمیرپراپناغاصبانہ قبضہ برقراررکھناچاہتاہے کشمیری آزادی کے لئے جدوجہدکررہے ہیں اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اورانشاء اللہ جلدکشمیر آزاد ہوگاانہوں نے ان خیالات کااظہار یوم حق خودارادیت کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیاہے
راجہ جاویداقبال کوخراج تحسین
Raja Javed Iqbal praised for approving funds
راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی کاانقلابی اقدام نظامی سٹریٹ راجہ بازارکی پختگی کاکام مکمل عوام میں خوشی کی لہر عوام علاقہ کاراجہ جاویداقبال کوخراج تحسین مسلم لیگ(ن) چکسواری کے نائب صدرراجہ مظہرعجائب کے مطالبہ کوپذیرائی بخشتے ہوئے راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی نے نظامی سٹریٹ راجہ بازار(نزدجامع مسجدشرقیہ )کی پختگی کے لیے فنڈزجاری کیے تھے ۔منصوبہ تعمیرپی سی سی نظامی سٹریٹ پرپانچ لاکھ روپے لاگت آئی ۔پراجیکٹ لیڈرمحمدساجدتھے اورمنصوبہ سے پچیس سے زائدگھرانے مستفیدہوں گے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فنی ملازمین نے تعمیراتی کام کی نگرانی کی ۔ عوام علاقہ نے راجہ جاویداقبال کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔راجہ شہبازخان نے کہاکہ راجہ جاویداقبال نے دھرتی چکسواری کابیٹاہونے کاحق اداکردیا۔راجہ جاویداقبال نے چکسواری کے مسائل کے حل کے لیے وافرفنڈزمہیاکیے ۔چکسواری کے مسائل بلاتحصیص حل کیے جارہے ہیں ۔راجہ جاویداقبال گزشتہ سوادوسال میں حلقہ چکسواری میں ڈیرھ کروڑروپے کے ترقیاتی کام کراچکے ہیں حلقہ چکسواری میں راجہ جاویداقبال کے فنڈزسے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں تعمیرگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول بروٹیاں تعمیرگورنمنٹ گرلزپرائمری سکول بروٹیاں، تعمیرپرائمری سکول بوعہ کلاں،مرمت مڈل سکول ادھ پلائی ،مرمت پرائمری سکول دھمیال،پختگی گلیاں دلڑشریف،بارواں حمیدآبادپلاک، بروٹیاں ،محمودآباد،بن بروٹیاں ، نئی آبادی بروٹیاں،تنصیب واٹرپمپ خالق آباد شامل ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں میں کام کامعیاراطمینان بخش ہے