پاکستان پیپلز پارٹی بیول کی تنظیم کا اجلاس زیر صدارت حافظ عمران منظور ہوا جس میں تنظیم کے معاملات اور پارٹی سیاست پر بات چیت کی گئ۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے عہدیداران کی پارٹی میں آمد پر خوش آمدید کہا ۔حافظ عمران نے کہا کہ ایسے افراد جو کہتے تھے کہ بیول میں پارٹی محدود ہو گئ ہے اب وہ دیکھ سکتے ہیں کہ آج ایسا کوئ موضع نہیں ہے جہاں سے ہمارے ساتھ عہدیداران شامل نہ ہوں اور آج ہم پہلے سے بہتر ہو گئے ہیں سابق صدر چوہدری محمودمرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حافظ عمران نے کیا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے فورم سے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے توسط سے نہ صرف بیول کی عوام بلکہ تحصیل گوجرخان کے لئے بھی ایسے پراجیکٹ دئے جو آج تک نہ سابقہ ایم پی اے دے سکے اور نہ ہی موجودہ ایم پی اے کوئ میگا پراجیکٹ دے سکیں گے۔ اس موقع پر ملک طارق لالہ شبیر راجہ ظفر شفیق عاطف چوہدری شبیر،عرفان بھٹو بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کرنے والے عرفان بھٹو کو رکنیت سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا۔
Check Also
Close