Kallar Syedan traders demand Gujar Khan police to arrest those who murdered Kallar businessman
گوجرخان پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا تو کلر سیداں کے تاجر شدید احتجاج کریں گے
کلر سیداں کے تاجروں نے مقامی دوکاندار شیخ طاہر کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاکت اور ملزمان کی عدم گرفتاری پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر گوجرخان پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا تو کلر سیداں کے تاجر شدید احتجاج کریں گے ۔اس سلسلے میں تاجروں کا ایک اجلاس ہفتہ کی شام چوآ روڈ پر منعقد ہوا جس میں شیخ حسن ر یا ض،حا جی ر یا ست حسین،شیخ خو ر شید ا حمد،ر ا جہ ظفر محمو د،محمد ا عجا ز بٹ،ر ا جہ ا ظہر محمو د،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،شیخ محمد ا کر م،شیخ محمد آ ز ا د سمیت د یگر نے شر کت کی ا جلا س کو بتایا گیا کہ ایک ہفتہ قبل شیخ طاہر اور شیخ ابراردونوں بھائی کلر سیداں میں اپنی دوکان بند کر کے گاؤں سنگنی جا رہے تھے کہ راستے میں کھڑے نقاب پوش ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس سے شیخ طاہر جاں بحق اور شیخ ابرار زخمی ہوئے ملزمان نے اسلحے کے زور پر دو لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لیے تھے ۔گوجرخان پولیس ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ۔انہوں نے خبر دار کیا کہ پولیس ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے ورنہ کلر سیداں کے تاجر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
Kallar Syedan; The Kallar Syedan traders have demand that Gujar Khan police arrest those who murdered Kallar businessman Sheikh Tahir or they will hold protest.
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا ساگری کے قریب ایک تقریب سے خطاب
Ghulam Sarwar Khan public address in Sagri
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کرکے مقروض بناتے ہوئے اپنی تجوریاں بھریں جو اب جیلوں کی ہوا کھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلا تفریق سب کا احتساب کرے گی اور قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کا ٹھکانہ جیل ہی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام گے ساگری کے قریب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ، ملک سہیل اشرف،بابو غضنفر اقبال نے بھی خطاب کیا۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اس وقت گردشی قرضے اربوں روپے تک پہنچ چکے ہیں، 2008میں ملک 470ارب کا مقروض تھا، انہوں نے کہا کہ محکمہ گیس اس وقت 158ارب روپے کا مقروض ہے ہماری حکومت سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کرکرتی ہے اور یوسی ساگری میں سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے انتقامی کارروائی کے طور پر محروم رکھنا افسوسناک بات ہے، بلاتفریق تمام دیہات کو سوئی گیس جلد فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار بہادر، غازیوں، شہیدوں کی سرزمین ہے اور آمروں کے جبر کا ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہیں، ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے روات کے قریب پوٹھوار یونیورسٹی کا تحفہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ طلباؤ طالبات کیلئے ڈگری کالج کا قیام بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر حلقہ این اے 57کے ایم این اے صداقت عباسی نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد کے ویژن پر چلتے ہوئے باعزت روزگار تعلیم اور صحت کے موقع فراہم کئے جائیں گے، جلسہ میں تاخیر میں پہنچنے پر معذرت چاہتا ہوں۔
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری
Excessive load shedding of Gas and electricity continues in Kallar region
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ، کاروباری اور گھریلو افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل شروع ہونے والی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع نہ ہو سکی روزانہ رات گیارہ سے صبح چھ بجے تک سوئی گیس مہیا کی جاتی ہے بقیہ اوقات میں سوئی گیس بند رہتی ہے جبکہ یکم جنوری سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔مقامی حلقوں نے جاری صورتحال کو عوامی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں حکومت نے سوئی گیس کے نرخوں میں 143فیصد ریکار ڈ اضافہ کیا ہے اس کے باوجود گیس دستیاب نہیں۔
ایس ایچ اوروات کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دورے میں حاضری مہنگی پڑی،لائن حاضر کر دیا گیا۔
SHO Rawat shifted after complaints made to Ch Nisar Ali Khan
ایس ایچ اوروات کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دورے میں حاضری مہنگی پڑی،لائن حاضر کر دیا گیا۔گزشتہ ہفتے چوہدری نثار علی خان نے یوسی لوہدرہ کا دورہ کیا تھا جہاں ایس ایچ او روات سب انسپکٹر حاجی طارق بھی اپنے عملے کے ہمراہ موجود رہے جس پر حکام ان سے ناراض تھے اور اس بارے میں باز پرس بھی کرتے رہے اور ہفتہ کے روز انہیں لائن حاضر کرتے ہوئے اعجاز قریشی کو ایس ایچ او تھانہ روات تعنیات کر دیا گیا۔
کلر سیداں ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 13803 گاڑیوں کو چالان
Over thousand motorist handed fines by traffic police during last year
کلر سیداں ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 13803 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پر 56 لاکھ 99ہزار سات سو روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔ ٹریفک انچارج ملک عبدالغفاراور عمران نواب خان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ سال بغیر ہیلمٹ اور آپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران 2500 موٹر سائیکلز اور زیر دفعہ 550 کے تحت 110 گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا گیا۔اسی طرح زیر دفعہ 134کے تحت کارروائی کے دوران 324 گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کیا گیاجبکہ بغیر ہلمیٹ 3505 موٹر سائیکل مالکان کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔علاوہ ازیں دھویں چھوڑنے،کالے شیشوں،پریشرہارن، فینسی نمبر پلیٹس گاڑیوں،کم عمر ڈرائیوروں اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ناقص سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ٹریفک وارڈنز ماجد چوہدری،عنصر قریشی،عادل منیر اور اسد اکرم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔
تعزیت
چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس ،چیئر مین بشندوٹ محمد زبیر کیانی، چیئر مین بھلاکھر راجہ صفدر کیانی ، شیخ ساجد الرحمان، راجہ جاوید اشرف، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے گاؤں رمیال جا کر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم کی ہمشیرہ کے جنازے میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔