میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی تین یونین کونسلیں چیئرمین کے بغیر چل رہی ہیں جبکہ تین سال ہوگئے ضلع کونسل راولپنڈی کا آج تک کورم ہی پورا نہیں ہوسکا جس کے باعث چیئر مین اور وائس چیئرمین کا انتخاب نہیں ہو سکا۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی چیئرمین کے بغیر یونین کونسلوں میں ضمنی الیکشن نہ کرانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایک جیالے نےعدالت عالیہ سے رجوع کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسل چالیس پرانا قلعہ کے چیئرمین نے ستمبر2018میں استعفی دیدیا تھاجبکہ یونین کونسل نمبر 43ڈھوک الہی بخش اور یونین کونسل نمبر 44ڈھو ک کھبہ کے چیئرمین انتقال کرچکےہیں۔تینوں یونین کونسلوں کا انظام وائس چیئرمین چلا رہے ہیں۔