DailyNews

London; Well known personality Mirza Ahmed Nazir Jarral passed away in Luton

لوٹن کی معروف شخصیت اور پرانے رہائشی مرزا احمد نذیر جرال طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

لوٹن کی معروف شخصیت اور پرانے رہائشی مرزا احمد نذیر جرال طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔ مرحوم لوٹن کی معروف سیاس شخصیت مرزا ولایت حسین جرال جن کا چند سال قبل انتقال ہوگیا تھا کہ کزن تھے۔ مرحوم مرزا عابد جرال، مرزا طارق جرال اور مرزا عامر جرال کے والد تھے، مرحوم کی نماز جنازہ علامہ قاضی عبدالرشید چشتی کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں لوٹن کے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سابق میئر لوٹن کونسلر ریاض بٹ، سابق میئرنیوہیم، مرزا ریاض، سابق میئر کونسلروحید اکبر، کونسلر اسلم راجہ، کونسلر آزاد جرال، قاری محمد کامران، شبیر ملک، پروفیسر امتیاز چوہدری، پروفیسر ممتاز بٹ، سردار تاج احمد خان، محمد اشرف مجددی، اظہر ملک، راجہ محمدعارف، نعیم رضا مرزا، افتخار ملک ایڈووکیٹ، نے شرکت کی۔ خطیب اہل سنت مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی، چوہدری محمد بشیر رٹوی، کونسلر طاہر ملک، فیاض قریشی، اسرار احمد بٹ نے بھی طارق جرال سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button