DailyNews

Chakswari; Khatam e Naboowat conference held in Chakswari

چکسواری میں ختم نبوت سیمینار

شبا ن ایجوکیشنل فورم کے اوپریشن ہیڈعثمان عارف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کاخالق ومالک ہے ۔ حضرت محمدمصطفیﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اب طلوع صبح قیامت تک کوئی نبی پیدانہیں ہوگا۔عقیدہ توحیداورعقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیادہیں۔ایمان کاتعلق اعمال سے نہیں عقائدسے ہے ۔ہمیں اپنے ایمان کی حفاظت کرناہوگی ۔زبانی دعویٰ نہیں بلکہ اپنے عمل سے اپنے آپ کوعاشق مصطفیﷺ ثابت کرناہوگا۔ مرزاغلا م قادیانی اوراس کے پیروکاربدترین کافرہیں ۔فتنہ قادیانی انگریزکاکاشت کردہ فتنہ ہے جوسب سے خطرناک فتنہ ہے۔ مرزاغلا م قادیانی نے نبوت کاجھوٹادعویٰ کیا۔ قادیانی صرف منکرختم نبوت نہیں بلکہ انھوں نے اللہ تعالیٰ ،خاتم النبیین حضرت محمدمصطفیﷺ ،انبیاء کرام ،صحابہ کریمؓ کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں۔ قادیانی اسلامی شعائراستعمال کرکے سادہ لوح مسلمانوں کوگمراہ کررہے ہیں ۔نئی نسل کوفتنہ قادیانیت کے عزائم سے آگاہ کرناوالدین ،اساتذہ کرام اورعلماء کرام کی ذمہ داری ہے ۔نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والوں کی سزاموت اورٹھکانہ جہنم ہیں ۔قادیانیوں کی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں ختم نبوت سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینارزیرصدارت علامہ محمدعاشق رضاخطیب اعظم چکسواری ، زیرنگرانی حاجی تاسب حسین چودھری صدرمرکزی میلادکمیٹی چکسواری ،زیرصدارت چودھری منیرحسین سیٹھی صدرمرکزی انجمن تاجراں چکسواری منعقدہوا۔علامہ محمدعاشق رضانے اپنے خطاب میں کہاکہ علامہ پیرمحمدعتیق الرحمن ؒ عقیدہ ختم نبوت کے محافظ تھے ۔ علامہ پیرمحمدعتیق الرحمن ساری زندگی فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے سرگرم عمل رہے ۔حاجی تاسب حسین چودھری نے ختم نبوت سیمینارکے انعقادپرمنتظمین کاشکریہ اداکیا۔ نظامت کے فرائض مولاناکبیراحمدنے سرانجام دئیے ۔تلاوت کی سعادت حافظ محمدعبداللہ نے حاصل کی ۔ حافظ اورنگزیب اورمحمدہاشم مدنی نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔شبان ختم نبوت چکسواری کی جانب سے استادالقراء قاری نورگل سیالوی ،چودھری منیرحسین سیٹھی ،راجہ عبدالعزیزخان، حاجی اورنگزیب نے تحائف تقسیم کیے ۔سیمینارمیں مولاناعبدالغفور ، مظہراقبال ،قاری محمدفاروق سمیت شمع رسالت کے پروانوں کے بڑی تعدادنے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button