کہوٹہ شہر کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔منتخب ایم این اے اور ایم پی اے بھی عوام کے مساہل حل کر نے میں نکام دیکھائی دینے لگے ۔عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ۔ حلقے کی عوام اپنے سابقہ ممبران اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو یاد کر نے لگے جتنے کام سابقہ دور میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی نے کرائے ہیں اتنے کام کوئی 10مرتبہ بھی منتخب ہو جا ئے تو نہیں نہیں کرا سکتا ۔تفصیل کے مطابق عوامی حلقوں نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ NA_57اورPP_7میں جتنے کام سابقہ دور میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی نے کرائے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی نئی آنے والی حکومت نے عوام کو گھر اور کاروبار دینے کے بجائے بے گھر اور بے روزگار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کہوٹہ کی عوام مسائل کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے ۔ سارا شہر کو توڑ دیا گیا ہے مگر منتخب ممبران ان کی داد رسی کے لیے نہیں آئے اس کے بر عکس اگر ہمارے ممبران شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی ہوتے تووہ کم از کم ہماری اس غم کی گھڑی میں ہمارا ساتھ بیٹھتے ضرور تھے ۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زعفران نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرئے کی ادائیگی کر لی
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زعفران نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرئے کی اداہگی کر لی ۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زعفران آف چک مرزا اپنے بیٹے راجہ میران اور فیملی کیساتھ عمرئے کی اداہگی کے لیے گے تھے اور انہوں نے گذشتہ روز قبل عمرئے کی اداہگی کر لی ہے ۔راجہ فرقان جنجوعہ آف ممیام ،راجہ عمران المعروف مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال ،انجینر راجہ بلال بنگیال ،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی نے راجہ زعفران،راجہ میران اور ان کی فیملی کو عمرئے کی ادا ہگی پردلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جدید ہسپتال بنائیں گے ،راجہ محمد ارشد
ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جدید ہسپتال بنائیں گے سابقہ حکمرانوں نے عوام سے کیے گے وعدیپورے نہیں کیے تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف ٹی ایچ کیوہسپتال کوسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے گی بلکہ تمام بی ایچ یوز کو بھی اپ گریڈ کریگی تا کہ دیہی علاقوں میں بھی صحت کی بہترین سہولیات سے عوام مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن ہیلتھ راجہ محمد ارشد آف بھورہ حیال نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اپنے سورس پرلاکھوں روپے کی ادویات ٹی ایچ کیو کو دی ہیں جبکہ بیرون ممالک سے جدید آلات اور دیگر سامان لانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں راجہ محمد ارشد نے مزید کہاکہ میرا مقصد تحصیل کہوٹہ کے عوام کی بلا تفریق خدمت ہے
خداراہ مظلوموں کے ساتھ ذیادتی نہ کریں
آنکھوں سے معذور شیخ عابد نے ایک بیان میں کہا کہ کلر چوک تحصیل روڈ پر میرے ذاتی باپ دادا کامکان جس کے تمام کاغذات میرے پاس موجود ہیں آئے روز پٹواری آکر کبھی دو فٹ پر نشان لگاتے ہیں اور کبھی چھ فٹ پر جس سے میں سخت پریشان ہوں میرا دل کا بھی آپریشن ہوا ہے اور آنکھوں کی بینائی بھی ختم ہے یہی ایک مکان ہے جس میں میرے بچے رہتے ہیں خداراہ مظلوموں کے ساتھ ذیادتی نہ کریں انھوں نے کہا کہ اگر مجھے ہارٹ آٹیک ہو گیا یا میری موت واقع ہوئی تو اسکی ذمہ دار انتظامیہ کہوٹہ ہو گی انھوں نے کہا کہ عدالت نے یہ حکم نہیں دیا کہ غریبوں کے ملکیتی مکان گرا دیں بلکہ انھوں نے اُن بڑے بڑے مگر مچھوں کے لیے حکم دیا جہنوں نے سرکاری زمین دبائی ہوئی ہیں اس موقع پر سرفراز قریشی ایڈووکیٹ نے محکمہ مال کے ہاتھوں کا ہی بنا ریکارڈ دیکھایا انھوں نے مطالبہ کیا کہ اے سی کہوٹہ اور تحصیلدار تاجروں کو ریکارڈ کے مطابق مطمین کر کے اسکے بعد آپریشن کریں انھوں نے کہا کہ آج تک انتظامیہ ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن نہیں دیا ۔