DailyNews
Rawalpindi; Seven brick kiln shut down over environmental pollution
اینٹوں کےبھٹے چلانیوالوںکیخلاف آپریشن،7بند کر دیئے گئے

پاک ای پی اے نےوفاقی دارالحکومت کے ایریاز میں ممکن ہاسموگ اور آلودگی کے خاتمہ کیلئے 15جنوری تک بندش کے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے باوجود اینٹوں کے بھٹے چلانے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 7بھٹے بند کر دیئے ۔ آپریشنل ٹیم نے پولیس اور دیگر عملہ کے ہمراہ بدھ کی رات موٹر وے کے بائیں اطراف چلنے والے بھٹوں کو موقع پر جا کر بند کروایا جہاں پر ٹائر اور پلاسٹک وغیرہ جلایا جا رہا تھا۔ ای پی اے حکام کے مطابق آج جمعرات کو بھی ایسے بھٹوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔