Kallar Syedan; Master Raja Akhtar Ul Zaman retires at village Nambal school
نمبل سکول کے ماسٹر راجہ اختر الزمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب،سکول کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبل کے ہر دلعزیز ٹیچر راجہ اختر الزمان سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں سادہ مگر پُر وقار تقریب کا انعقاد سکول ہیڈ ماسٹر و اسٹاف کی جانب سے کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین چوہدری غالب حسین تھے ،جنہوں نے راجہ اختر الزمان کی تعلیم کے لئے کی گئیں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے سکول کی بہتری کے لئے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا،کئی سال تک بچوں کی تعلیمی میدان میں آبیاری کرنے والے راجہ اختر الزمان نے جہاں محکمہ تعلیم کے لئے اچھے کلمات ادا کئے وہاں پر انہوں کہا کہ میں بھی انسان ہو ں میری اس ٹیچنگ دور میں سب سے اچھی خوبی یہ رہی کہ میں نے جھوٹ نہیں بولا،انہوں نے بھی اپنی طرف سے سکول کی بہتری کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا،اس موقع پرچےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین، سابق ہیڈ ماسٹر محمد اشرف،ہیڈ ماسٹرشاہد سکول ہذا،چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں راجہ گلستان خان،ماسٹر راجہ حامد،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پرویز اختر بھٹی،محبوب بھٹی،کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین،چوہدری محمد رمضان گجر،ماسٹر محمد رمضان منہاس،ماسٹر ملک محمد اشفاق،چےئرمین چوہدری طاہر،ماسٹر فضیر ،ماسٹر ظہور بھٹی،راجہ آصف،مسعود،جنرل کونسلر راجہ عابد،جنرل کونسلر راجہ رضوان،ہیڈ ماسٹر جاوید،سیکرٹری راجہ شیراز،حاجی رشید،ماسٹر شبیر،راجہ خضر،میاں نوید،راجہ حسن،خرم حسین،ماسٹر اسماعیل،ماسٹر عبد القدیر، عبد الرحمن،تنویر جعفری،ملک وحید انور،راجہ منظور دیوانہ سمیت سکول ہذا کے اسٹاف،ٹیچرز صاحبان،سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ماسٹر ملک محمد اشفاق نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے،چےئرمین چوہدری غالب حسین، چےئرمین چوہدری صداقت حسین،ڈاکٹر ربنواز راجہ نے راجہ اختر الزمان کو پھولوں کے تحائف دے کر رخصت کیا،آخر میں مہمانوں کی تواضع دوپہر کے کھانے سے کی گئی۔
Kallar Syedan; Master Raja Akhtar Ul Zaman has retired at village Nambal school after long and distinguished career in teaching, A farewell party was held at government elementary school, Nambal, guest of honour was Ch Ghalib Hussain of Japan, who donated 50,000 Rps for school improvement.