سا بق امیدوارپی پی سیون و تحر یک انصا ف کے مر کز ی رہنما ء غلا م مر تضی ستی،راجہ وحید احمد خان اورراجہ امتیاز عالم کی تجا وزات آپر یشن کے حوا لے سے انجمن تا جرا ن کہو ٹہ کے آفس میں پر یس کا نفر س کھلی کچہر ی کا منظر پیش کر نے لگی ۔در جنو ں شہر ی ، صحا فی اور متا ثر ین آپر یشن کو معا شی قتل قرا ر دیتے ہو ئے پٹوا ریو ں اور انتظا میہ کے خلا ف پھٹ پڑے۔سپر یم کو رٹ کے احکا ما ت کو لینڈ ما فیا ،جنگلا ت ، قبضہ گرو پ ،بڑے بڑے مگر مچھو ں اور سر کا ری ارا ضی پر قا بض ما فیا پر ہا تھ ڈا لنے کے بجا ئے چھو ٹے تا جرو ں د کا ندا رو ں اور کھو کھے وا لو ں کو 20دنو ں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔ کا رو با ر ٹھپ دکا نا ت کر ین کی مدد سے تو ڑ دی گئی۔ جبکہ با اثر لینڈ ما فیا کے خلا ف کو ئی کا روا ئی نہ کی گئی۔ آپر یشن چھو ٹے دکا ندا رو ں اور غر یبو ں تک محدو د ہے ۔ چا ئینہ کٹنگ اور کمر شل پا رکنگ کے بجا ئے سیا سی بنیا دو ں پر آپر یشن نہیں ہو نے دینگے ۔غلا م مر تضی ستی نے شہر یوں،تاجرو ں اور متا ثر ین کے مطا لبے پر راجہ امتیاز عالم ،عامر اخلاق قریشی ، راجہ وحید احمد کونسلر ، سرفراز قریشی ایڈووکیٹ ، ملک منیر اعوان ، اصغر حسین کیانی ، قاری شیخ محمد صدیق ، ملک جہانگیر ، شیخ طاہر ، حاجی پرویز مغل اور دیگر معززین پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی غلا م مرتضی ستی مر کز ی رہنما ء پا کستا ن تحر یک انصا ف، کو نسلر ایم سی کہوٹہ را جہ وحید احمد خا ن ،انجمن تا جرا ن کے نما ئندو ں را جہ امتیا ز عا لم ، سر فرا ز قر یشی ایڈوو کیٹ ، حا جی پر ویز مغل ، ملک منیر اعوا ن ،قا ری صد یق ،طا ہر ار شا د ستی ، سا بق نا ظم پنجا ڑ جا وید عبا سی اور دیگر کے ہمرا ہ پر ہجو م پر یس کا نفر س سے خطا ب کے دو را ن کیا۔ اس مو قع پر سر فرا ز قر یشی ایڈوو کیٹ نے متا ثر ین اور شر کا ء پر یس کا نفر س کو آپر یشن کے حوا لے سے قا نو نی طو ر پر بر یف کیا اور کہا کہ یہ آپر یشن سر سر غیر قا نو نی ہے۔ جس پر غلا م مر تضی ستی نے انتہا ئی دکھ اور افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ آدھے سے زیا دہ کہو ٹہ شہر کو کھنڈ را ت بنا دیا گیا۔ جبکہ مز ید یہ کا م نہیں چلنے دینگے۔ بغیر کسی لا لچ کے عوا می مفا د پر کہو ٹہ آیا ۔مر تضی ستی نے مز ید کہا کہ کہو ٹہ شہر کی بد حا لی و معا شی بحرا ن دیکھ کر مداخلت کر نا پڑ ی ۔ سیا سی مدا خلت سے غر یب کا چو لہا بند نہیں ہو نے دو نگا ۔انہو ں نے بتا یا کہ ضلع را ولپنڈ ی کی دیگر تحصیلو ں مر ی ، کو ٹلی ستیا ں اور گو جر خا ن میں ایسا آپر یشن نہیں ہو ا ۔ سپر یم کو رٹ اور عدا لتی احکا ما ت کا غر یب دکا ندا رو ں اور کھو کھے وا لو ں پر استعما ل کیا گیا۔ جبکہ بڑے بڑے لینڈ ما فیا محکمہ ریلو ے ،صو با ئی حکو مت، محکمہ جنگلا ت اور دیگر سر کا ری ارا ضی پر قا بض ہیں۔ ایسے مگر مچھو ں کے خلا ف کا روا ئی نہ ہو نا با عث افسو س ہے ۔قا نو نی حدود سے تجا وز نہ کیا جا ئے۔
Kahuta; A press conference was held by PTI officials at Kahuta traders office, The press conference was turned in to protest against revenue officers and local authority for deliberately targeting small traders and not targeting land mafia and timber mafia.
صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ملاقات
Raja Basharat meets with MPA Raja Sagheer Ahmed
صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ملاقات ۔ اہم معملات پر تفصیلی گفتگو ۔ رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے ملاقات ان کی رہائش گاہ دھمیال ہاوس میں کی اس موقع پر فوکل پر سن تحصیل کلر سیداں راجہ ثقلین آف ممیام ، انجینر راجہ بلال آف بنگیال ، راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال ،سردار شاہد آف پلوٹ ،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی سمیت دیگر افراد شامل تھے ۔ رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے تھانہ کہوٹہ اور تھانہ کلر سیداں کے مسائل اور وہاں کے افسران کی کارکردگی سے بھی صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کو آگاہ کیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن اپنے قائد آصف علی زرداری اور بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد و مضبوط ہیں ۔
PPP activist are united and strong under current leadership
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ۔حکومت جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرتی ہے تو 10سے15روپے اور کمی کر تی ہے تو3سے5روپے کر تی ہے گویا وہ عوام کی آنکھوں میں ریت ڈالنے کے مترادف ہے ۔بھارت کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں اور پاک آرمی کی طرف سے بھارت کے جاسوس ڈرون مارنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء”فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حق کی عوام بلند کی ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑے گئی انہوں نے کہا موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کی زندگی کو دوزخ بنا دیا ہے اشیائے روزمرہ ضرویہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے بھی عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن اپنے قائد آصف علی زرداری اور بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد و مضبوط ہیں ۔
تجاوزات کے حوالے سے میرٹ پر کام ہوگا ۔ اے سی کہوٹہ گوہرزمان وزیر
Encroachment action will be taken on merit, AC Kahuta, Gohar Zaman Wazir
نئے تعینات ہونے والے اے سی کہوٹہ گوہرزمان وزیر نے کہا ہے کہ تجاوزات کے حوالے سے میرٹ پر کام ہوگا ۔ کسی سے کوئی رعائت اور نرمی نہ ہوگی اور نہ ہی کسی سے زیادتی ہوگی ۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گا۔ چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز اپنے دفتر میں انتظامی امور ادا کیے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کونسلروں کی اے سی آفس میں گوہرزمان وزیر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے ملاقات ۔ تجاوزات کے حوالے سے گفتگو اور پلان ترتیب دیئے گئے ۔ بعد ازاں اے سی کہوٹہ گوہرزمان وزیر انھوں نے تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت ، نائب تحصیلدار ملک سعید احمد ، گرداور شاہد ممتاز و یگر عملہ کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں اے سی کہوٹہ نے تحصیل آفس کہوٹہ کا دورہ کیا جہاں کمپیوٹر سنٹر رجسٹریشن آفس اور دیگر دفتر وں کو چیک کیا اور ہدایات دیں۔ انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ میرٹ پر بلا تفریق کام ہو گا۔ میری کوشش ہو گی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان اور فنانس سیکرٹری عمران ضمیر سے اے سی کہوٹہ گوہرزمان وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا ۔ قبل ازیں چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور کبر وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ کونسلروں صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق احمد ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ ، عبدالحمید قریشی ا یڈووکیٹ اور دیگر کونسلروں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر سے ان کے آفس میں ملا قات کی اور تجاوزات کے حوالے سے جاری آپریشن پر گفتگو کی ۔