DailyNews
Birmingham; Munib Shah handed fine for beating traffic warden in a rage
برمنگھم منیب شاہ کو ٹریفک وارڈن پر تشدد کے جرم میں سزا سنا دی گئی
برمنگھم الم راک روڈ کے رہائشی بیس سالہ منیب شاہ کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑا مہنگا پڑ گیا منیب شاہ نے ٹریفک وارڈن کو دھکے دے کر زمین پر گرا دیا تھا اور لاتوں کا استعمال بھی کیا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے برمنگھم مجسٹریٹ کورٹ نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کے جرم میں منیب شاہ کو ڈیڑھ سو گھنٹہ بغیر پیسوں کے کام آٹھ ماہ کمیونٹی آرڈر اور اڑھائی سو پاونڈ جرمانے کی سزا سنا دی ۔ اکثر لوگ غلط پارکنگ کے باوجود ٹریفک وارڈن کو گالیاں بھی نکالتے ہیں اپنی غلطی کو نہیں دیکھتے اور جب ٹکٹ لگتا ہے تو ٹریفک وارڈن سے جھگڑا شروع کر دیتے ہیں
Birmingham; Munib Shah was handed fine for beating traffic warden in a rage, A video was recorded and went viral, in which Munib was seen striking the traffic warden.