DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Habib Bank should honour pensioners with court ruling

حبیب بنک لمیٹڈ کے تمام پنشنرز کو کم از کم آٹھ ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جائے

حبیب بنک کے پنشنروں نے اپنے اخباری مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے فروری 2018ء کے مطابق حبیب بنک لمیٹڈ کے تمام پنشنرز کو کم از کم آٹھ ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جائے لیکن بنک نے چند پنشنرز کو پنشن دی اور باقی کو نظرانداز کر دیا گیا جس پر بقایا پنشنرز نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا سپریم کورٹ نے گیارہ ستمبر 2018ء کو بنک کو تین ماہ کی مہلت دی کہ تمام پنشنرز کو آٹھ ہزار روپے پنشن لازمی دی جائے لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کوئی ادائیگی نہیں کی گئی لہذا استدعا ہے کہ سپریم کورٹ بنک کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے

Gujar Khan; The Supreme court has ordered Habib Bank to give 8,000 Rps pensions to pensioners but the Bank has so far failed to implement the order.

بڑکی جدید کے نالوں کی صفائی کر کے دوکانداروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

Shopkeepers demand should be fulfilled with cleaning of local nala in Barki Jadeed

بڑکی جدید کے نالوں کی صفائی کر کے دوکانداروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے عرصہ دراز سے نالوں کی صفائی نہ کی گئی فوری طور پر بلدیہ بڑکی مین روڈ کے دونوں اطراف کے نالوں کی صفائی کرائے ،بڑکی روڈ کے دوکانداروں کا مطالبہ ،بڑکی جدید مین روڈ کے دوکانداروں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ روڈ کے مین نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نالے غلاظت اور گندگی سے بھرے ہوئے ہیں فوری طور پرنالوں کی صفائی شروع کرا کے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیاجائے

گوجرخان میں تمام شادی ہال، مارکی اور ریسٹورنٹ کی کمیٹی کا انعقاد ہوا

Committee formed of Shaadi hall, Marquee and restaurant owners

گوجرخان میں تمام شادی ہال، مارکی اور ریسٹورنٹ کی کمیٹی کا انعقاد ہوا جس میں باہمی مشاورت سے صدر جنرل سیکرٹری اور تمام عہدیداران کا چناؤ کیا گیا اور اس عزم کااظہار کیا گیا کہ آئندہ میٹنگ میں میرج ہال اور مارکی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں میرج ہال ریسٹورنٹ اور مارکی کے مالکان کی میٹنگ کاانعقاد کیا گیا اور ایک کمیٹی بنائی گئی میں میں چیئرمین قاضی شوکت محمودچیئرمین،ٹیم لیڈر حاجی لیاقت ، وحید تاج ،صدر حاجی خالد، جنرل سیکرٹری عامر قریشی، نائب صدر راجہ آفتاب، جوائنٹ سیکرٹری گل شیر جیلانی اور فنانس سیکرٹری حاجی طارق کو نامزدکیا گیا ہے میٹنگ میں اس عزم کااظہا رکیا گیا کہ آئندہ میرج ہال اور مارکی کے حوالے سے جو فیصلہ کیا جائے گا اس پرسب متفق ہونگے اور کوئی بھی خلاف ورزی نہیں کرے گا

تعزیت

گوجرخان شہر کی معروف شخصیت چوہدری اورنگزیب کی وفات پر چیئرمین شاہد صراف سید ندیم عباس بخاری راجہ غضنفر علامہ سجاد ساجد عامر وزیر ملک احمد شاہ خان ملک محمد نصیر گلاب خان شیخ عبدالوحید زرغن شاہ نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button