گزشتہ سالوں کی طر ح امسال بھی سالانہ عرس مبارک سید غوث اعظمؒ اور صاحبزادہ پیر سید عبد المجید قادریؒ ،زیر سرپرستی پیر صاحبزادہ سید اخلاق احمد شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ دیوان حضوری و پیر صاحبزادہ سید عرفان احمد شاہ یو کے عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر کیا گیا ،جس میں پیر ان اعظام و علماء کرام کی کثیر تعداد نے اپنی اپنی عقیدت بیان کی،جس میں سائیں شعبان چشتی کلیامی،پیر شمس العارفین صدیقی نیریاں شریف،پیر سید حسنات احمد شاہ،پیر سید مبشر حسین شاہ،پیر سید احمد جواد شاہ،پوٹھوار کے ممتاز شاعر خلیفہ آفتاب سرور،حاجی اخلاق احمد لاہور،چوہدری محمد یونس منہاس منیاندہ ،یو کے،ممتاز سیاسی شخصیت محمد ظریف راجا چوآ خالصہ ،یو کے سمیت کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی،صاحبزادہ سید عرفان احمد شاہ نے تمام آئے ہوئے مہمان گرامی کا دل کی اتحاہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا،اختتامی دعا سائیں شعبان چشتی کلیامی نے فرمائی ،جس میں عالم اسلام کے اتحاد،خوشحال پاکستان کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی،لنگر کا بہترین انتظام کیا گیا تھا،عرس میں تمام علماء کرام کے خطابات ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے۔
Sohawa; Urs Mubarak was celebrated at Deewan e Hazoori, where large number of scholars and public attended, for full details please watch the video.