Paris; Pakistani and Kashmiri community protest against Indian army brutality against civilians in Occupied Kashmir
پیرس کی سڑکوں پر انڈین آرمی کی طرف سے جاری قتل و غارت کے خلاف شدید نعرے بازی
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام فرانس کے دار الحکومت پیرس کے سنٹر میں (گار دی ایسٹ )سے لیکر ریپبلک تک مارچ کیا گیا ،مارچ کا مقصد یورپین عوام کو یہ بتلانا مقصود تھا کہ انڈین آرمی اور انڈین حکومت کس طرح مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے ۔مارچ میں حصہ لینے والے والے کشمیریوں نے پیرس کی سڑکوں پر انڈین آرمی کی طرف سے جاری قتل و غارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ریپبلک کے مقام پر مارچ میں شامل کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل پیس فورم فرانس کے صدر زاہد ہاشمی نے کہا کہ عمران خاں کی حکومت نے کرتار پور بارڈر کھول کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔جس طرح وزیر اعظم عمران خاں نے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ کروڑ سکھوں کو اپنی عبادت گاہ تک بغیر ویزہ کے سہولیات فراہم کی ہیں اسی طرح انڈیا کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ وادی کے نہتے مسلمانوں کو بھی آزادی دے ۔راجہ اشفاق نے کہا کہ انڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے مگر ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہو گا ۔چوہدری عمران رشید نے کہا کہ ہم دنیا تک یہ پیغام پہنچا کر دم لیں گے کہ انڈین حکومت نہتے اور بے آسرا کشمیریوں پر کیسے بربریت کر رہا ہے ۔ہم دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی آواز بنے رہیں گے ۔جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔مارچ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اور شدید نعرے بازی بھی کی ۔اور مطالبہ کیا کہ مودی حکومت اور انڈین آرمی مقبوضہ کشمیرسے نکل جائے اور کشمیریوںکو ایک آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے معمولات زندگی گزارنے دے ۔
Paris; Pakistani and Kashmiri community protested against the Indian army brutality against civilians in Occupied Kashmir, The protestors shouted Indian army out and give rights to the Kashmiri.