DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Sheikh Tahir shot near Sagni dies from injuries suffered

موضع سنگنی کے رہاشی جواںسالہ شیخ طاہر جو کہ قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گئے تھے وہ جان کی بازی ہار گئے

گزشتہ شب موضع سنگنی کے رہاشی جواںسالہ شیخ طاہر جو کہ قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گئے تھے وہ جان کی بازی ہار گئے۔کلر سیداں میں جنرل سٹور چلانے والے دو بھایوں شیخ طاہر اور شیخ ابرارکو گزشتہ شب اپنے گاوں سنگنی واپسی پر رستے میں ڈاکووں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا اور لاکھوں روپے، موبایل چھیننے کے دوران فایر کر کے دونوں بھایوں کو زخمی کر دیا تھا جنہیں راولپنڈی فوارہ چوک ہسپتال میں شدید زخمی حالت میں پہنچایا گیا لیکن شیخ طاہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہویے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی نماز جنازہ شام چھ بجے آبای گاوں میں ادا کی گیی جس میں ہر آنکھ اشکبار تھی

Gujar Khan; Sheikh Tahir who was shot near Sagni has died from injuries he suffered . Brothers Sheikh Tahir and Sheikh Ibrar who were both shot near village Chappran, as they returning home to Takal, Sangni.

Full report below of the incident;

 بیول کے نواحی علاقہ سوئیں چیمیاں میں مسلح ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،ڈاکو دو لاکھ اور موبائل لے کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شیخ منظور کے بیٹے شیخ طاہر محمود اورشیخ محمدابرار گزشتہ روز کلرسیداں میں اپنی دکان بند کرکے واپس اپنے گھر سنگنی جارہے تھے کہ سوئیں چیمیاں کے مقام پر ایک کار میں سوار چھ مسلح ڈاکووں نے طاہر محمود اور محمدابرار کو روک لیا اور دو لاکھ نقدی اور تین قیمتی موبائل چھیننے کے بعد شیخ طاہر اور محمدابرار کو گولی مار دی جو شیخ طاہر محمود کو پیٹ اور شیخ ابرار کو ٹانگ پر لگی جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں شیخ طاہر محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں پوسٹمارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ شیخ طاہر کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان سنگنی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر عوام میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

بیول اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری

بیول اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں اور اب تک درجنوں موٹر سائیکل چوری ہوچکے ہیں لیکن تاحال پولیس کوئی بھی سراغ لگانے میں ناکام ہے اور ایک بھی موٹر سائیکل برآمد نہیں کیا گیا ان خیالا ت کااظہار تحریک انصاف کے رہنما خان اسماعیل خان نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ چوری ،ڈکیتی کی بھی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں لیکن پولیس رپورٹ درج کرنے کے بعد کوئی بھی کاروائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وارداتیں جاری رکھتے ہیں بیول اور گردونواح سے درجنوں ہنڈا موٹر سائیکلز چوری ہوچکے ہیں لیکن پولیس ان موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کاشکارہوچکے ہیں خان اسماعیل خان نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثرا یڈووکیٹ اور اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمرعباس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button