تجاوزات اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ انکی جگہ پنڈ دادنخان سے گوہ زمان وزیر اے سی کہوٹہ تعینات کر دیے گے۔ انھوں نے چارج سنبھال لیا۔ اے سی کہوٹہ اظہار الحق باجوہ جو کہ کوٹلی ستیاں تعینات تھے ۔اور کہوٹہ کا ایڈیشنل چارج انکے پاس تھا ۔اب وہ کوٹلی ستیاں میں اپنے فرائض سر انجام دینگے۔ جانے سے قبل انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ کہوٹہ کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔ اور شہریوں تاجروں معززین علاقہ اور صحافی برادری نے ہمیشہ میری رہنمائی اور تعاون کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں تحصیلوں میں ڈیوٹی دینے سے سائلین کو پریشانی ہوتی تھی۔ اب انشا اللہ نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کی مووجوگی میں عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہونگے ۔انھوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔
Kahuta; The operational assistant commissioner Kahuta, Izhar Ul Haq, who was force behind removal of land mafia and encroachment has been transferred.