کہوٹہ کے علاقہ دوبیرن کے مقام پر سر کاری گاڑی اور میران کار میں حادثہ ۔ حادثے گاڑیاں مکمل تباہ ہو گیں جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گے اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کے انچارم مرزا خرم اور عملہ موقع پر پہنچ گیا زخمیوں کو THQکہوٹہ ہستپال میں سے ابتدئی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سر کاری گاڑی نمبری 001جوراولپنڈی سے راولاکوٹ جار ی رہی تھی اور میران گاڑی نمبرDH.469راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ دوبیرن کے مقام پر آپس میں ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈ ی ریفر کر دیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی انچارم مرزا خرم اوران کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔
سر کاری سکولوں کے مسائل کے حوالے سے سکول کمیٹیاں رابطہ کر یں ۔
School committees asked to contact over school issues
رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں موجود سر کاری سکولوں کے مسائل کے حوالے سے سکول کمیٹیاں رابطہ کر یں ۔جن جن سکولوں میں کمروں ،باتھ روم،سائنس روم اور چاردیورای کی ضرورت ہے وہ فی الفور در خواست لکھ کر عوامی سیکر ٹریٹ مٹور پہنچاہیں انشاء اللہ میں ان تمام سہولیات کو میسر کر نے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا ۔ تفصیل کے مطابق MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے اپنے آفس باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جو زمہ داری حلقے کی عوام نے میر ے کندھوں پر ڈالی ہے انشاء اللہ اس کو پوری زمہ داری کے ساتھ نبھاؤں گا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دوں گا ۔حلقہ پی پی سیون کے سکولوں کی انتظامیہ اور سکول کمیٹیاں اپنے اپنے سکولوں کی ضروریات جن میں کمرئے ،باتھ روم،سائنس روم اور چاردیورای شامل ہے اس حوالے سے مجھے وہ در خواست لکھ میرئے آفس مٹورمیں دیں انشاء اللہ ان کے وہ تمام مسائل حل کروں گا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان ، ملک آصف ایڈوکیٹ ، راجہ ثقلین آف ممیام ،ملک شانی ،سردار شاہد اور استاد ندیم بھی موجود تھے ۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ کا تبادلہ انکی جگہ پنڈ دادنخان سے گوہر زمان وزیر اے سی کہوٹہ تعینات کر دیے گے
Goar Zaman appointed assistant commissioner Kahuta
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ کا تبادلہ انکی جگہ پنڈ دادنخان سے گوہر زمان وزیر اے سی کہوٹہ تعینات کر دیے گے انہوں نے چارج سنبھال لیا اے سی کہوٹہ اظہار الحق باجوہ جو کہ کوٹلی ستیاں تعینات تھے اور کہوٹہ کا ایڈیشن چارج انکے پاس تھا اب وہ کوٹی ستیاں میں اپنے فرائض سر انجام دینگے جانے سے قبل انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا انھوں نے کہا کہ کہوٹہ لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور شہریوں تاجروں معززین علاقہ اور صحافی برادری نے ہمیشہ میری راہنمائی اور تعاون کیا انھوں نے کہا کہ دونوں تحصیلوں میں ڈیوٹی دینے سے سائیلین کر پریشانی ہوتی تھی اب انشا اللہ نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہونگے انھوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا
کہوٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ مسلہ شدت اختیار کر گیا ۔اسی فیصد سے زائد آبادی میں گیس پریشر زیرو
80% low gas pressure supply in Kahuta
کہوٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ مسلہ شدت اختیار کر گیا ۔اسی فیصد سے زائد آبادی میں گیس پریشر زیرو شدید سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔گریڈ اسٹیشن ،دھپری ،بلوہا ،ادوالہ ،محلہ آڑہ ،اور چھنی اعوان میں صبح 6بجے گیس چلی جاتی اور شام 10بجے واپس آتی ہے اور شام 4بجے جاتی اوررات 9بجے واپس آتی ہے ۔سوشل میڈیا اور اخباری بیانات میں مسئلہ حل کرانے کے جھوٹے دعوے ۔عوامی حلقوں کا شدید تنقید کرتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دے دیاتفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کہوٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع
ہوا تو تحریک انصاف کے مقامی رہنماں اور عوامی نمائندوں نے اس اہم مسئلہ کو حل کرانے کیلئے جی ایم گیس و دیگر افسران کے ساتھ میٹنگز بھی کی لیکن مسئلہ حل ہونے کی بجائے الٹا اثر ہوا اس وقت شہر کی اسی فیصد سے زائد آبادی میں گیس پریشر زیرو ہونے سے شہری شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔