DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Millad held at the residence of Raja Rab Nawaz

راجہ ربنوازگوجرخانی،حاجی راجہ محمد نواز، راجہ عابد، راجہ طارق جاوید کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان محفل میلادمصطفیؐ

راجہ ربنوازگوجرخانی،حاجی راجہ محمد نواز، راجہ عابد، راجہ طارق جاوید کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان محفل میلادمصطفیؐ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سراج الدین صدیقی، صاحبزادہ بابرفیض قادری نے کہا کہ والدین کے حقوق کے بارے میں اللہ اور اس کے رسولؐ نے واضح احکامات دیے ہیں اللہ اور اس کے رسولؐ کے بعد والدین کی اطاعت سے ہی انسان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے رسول اکرمؐ نے ماں جنت کو ماں کے قدموں تلے قرار دیا ہے ماں کی گود ہی انسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ والدین محنت ومشقت سے انسان کی پرورش کرتے ہیں اس کی تعلیم و تربیت اور اس کے کامیابی کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں ہمیں اپنے والدین کی خدمت کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹنا چاہیے اس موقع پر تلاوت کلام پاک سائیں عبدالرحیم چشتی گولڑوی نے سعادت حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ کی سعادت راجہ مجاہد برادران ، مرزا شاہ زیب جرال، محمد نثار سہروردی نے حاصل کی سید ریاض حسین شاہ ٹیکسلا ، ملک طارق محمودگولڑوی واہ کینٹ، سردار سید ریاض حسین شاہ ٹیکسلا،سید احمد علی، ملک اشفاق، قاری یاسر خطیب جامع مسجد ٹیکسلا، قاری اشتیاق، راجہ رمیض گوجرخانی،راجہ سہیل گجرخانی، راجہ رضوان، قاری عثمان، راجہ اسد ، راجہ آفتاب، ملک بلال، چیئرمین ملک واصف ٹیکسلا نے خصوصی شرکت کی

آئیسکو ایڈیشنل چیف محمد جبار خان کی گوجرخان میں کھلی کچہری، واپڈا سائلین کے مسائل سنے ، درخواستیں وصول کیں اور شکایات سنیں

EISCO authorities hold open court session to listen to public complaints 

آئیسکو ایڈیشنل چیف محمد جبار خان کی گوجرخان میں کھلی کچہری، واپڈا سائلین کے مسائل سنے ، درخواستیں وصول کیں اور شکایات سنیں، بجلی کے حوالے سے جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج چوہدری محمدعظیم ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاویدکوثر کی کاوشوں سے آئیسکو ایڈیشنل چیف محمد جبار خان نے گوجرخان میں کھلی کچہری میں واپڈا سائلین کے مسائل سنے اس موقع پر تاجر برادری کونسلر سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی حاجی چوہدری محمد اقبال، ثاقب علی بیگ، راجہ عبدالغفور کیانی، شہزادہ خان، مرزا بشیر، حاجی شیخ الطاف، شیخ احتشام الطاف ودیگر نے واپڈا کے حوالہ سے اپنی اپنی تجاویز دیں اس موقع پر تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ گوجرخان کو جہلم سرکل سے الگ کر کے راولپنڈی کے ساتھ منسلک کیا جائے فورسڈ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے اور بازاروں میں بجلی کی بوسیدہ اور ناکارہ تاروں کو بھی تبدیل کیا جائے ثاقب علی بیگ نے کہا کہ شہر میں بعض علاقوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل کیا جائے واپڈا کمپلینٹ آفس میں مزید عملہ تعینات کیا جائے اور مزید ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں جس پر محمد جبار خان نے ایک مزید کمپلینٹ آفس کھولنے ، شہر سے ناکارہ تاریں تبدیل کرے مزید ٹرانسفارمر نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دی گی درخواستوں پرموقع پر ہی احکامات جاری کئے

تعزیت

پوٹھوہار پریس کلب کے سابق نائب صدرراجہ ارشد محمود کی والدہ کی وفا ت پر شہزاد احمد قریشی، امیر افضل قریشی، راجہ جہانگیر بھٹی، ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر مرزا آصف، مرزا ادریس، مرزا خرم، راجہ لقمان سرور، نمبردار فیض، مدثر کیانی، رفعت محمود مرزااور قاضی الطاف نے دلی تعزیت کااظہار اور دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button