DailyNews

Scotland; Brave Atiq Ur Rehman fights gang of six at his shop

بہادر پاکستانی عتیق الرحمان ڈاکوؤں پر بھاری پر گیا ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

سکاٹ لینڈ کے ایک بہادر پاکستان عتیق الرحمن نے بہادری کی مثال قائم کردی چھ مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ کر کے ڈکیتی کی کو شش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق عتیق نامی شخص شام آٹھ بجے اپنی دکان بند کر رہا تھا کہ اسی دوران چھ ڈاکو دکان میں داخل ہوگئے جس پر عتیق نے ان سے مقابلہ کر کے ڈکیتی کی کو شش ناکام بنا دی عتیق نے ڈاکوؤں کے چہرے پر سے ماسک اتارنا شروع کردیے تاکے سی سی ٹی وی کیمروں میں ان کے چہرے سامنے آ سکیں اسی دوران ڈاکوؤں نے مل کر عتیق مارنا شروع کر دیا ایک نے چاقو عتیق کے پیٹ پر مار دیا جس کی وجہ سے عتیق زخمی ہوگیا باہر سے لوگوں نے اس واردات کو دیکھتے ہی پولیس کو کال کر دی دکان میں موجود ایک عورت نے عتیق کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر خون کو روکے رکھا پولیس نے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور عتیق کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تینوں ڈاکوؤں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا عتیق اپنے اخلاق کی وجہ سے اپنے علاقے میں بہت مشہور تھا دکان کے اردگرد رہنے والے تمام افراد نے اس واقع پر شدید صدمہ کا اظہار کیا عتیق اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

Scotland; Gang of six attacked Atiq Ur Rehman as he was closing his shop, The brave British Pakistani fought the gang and manged to take their masks off and were recognised on cctv camera, later police arrested the gang.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button