راجہ احسان الحق ستی آف نڑھ نوجوان رہنماء مسلم لیگ ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین کونسل نڑھ کے مسائل کیے جاہیں پنجاڑ تا نڑھ روڈ اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے ن لیگ کے دور میں منظور ہونے والی گرانٹ معطل کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے موجود ہ حکومت کے بلند و بالا دعوے بھی عملی طور پر اقدامات کر نے میں ناکام ہو گے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ سے 35کلومیٹر کی دوری پر یونین کونسل نڑھ جو اس وقت مسائل کا شکار ہے یہاں پر روڈ ناں ہونے کے برابر ہے بجلی کی حالت یہ ہے کہ اگر موسم ذراہ بھی خراب ہو جائے تو وہ غائب ہو جاتی ہے مین لائین کے بیشتر کراس ٹوٹے ہوئے ہیں جو کسی وقت بھی بڑھے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ہسپتال کی حالت زر قابل رحم ہے بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ادویات ناں ہونے کے برابر ہے اہلیان علاقہ نے منتخب ممبران اسمبلی اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے مسائل حل کیے جاہیں تاکہ ہماری پر شانیاں دور ہو سکیں ۔
وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کا یوسی ہوتھلہ کا دورہ
Vice Chairman UC Dhakali Abdul Hamid Mughal visits Hothla region
وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کا یوسی ہوتھلہ کا دورہ۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور معززین علاقہ سے ملاقات ۔یونین کونسل ہوتھلہ کے آفس کا بھی دورہ کیا ان آفس اور ان کے عملے کے کام کی تعریف کی ۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے گذشتہ روز اپنی یونین کونسل سے ملحقہ یونین کونسل ہوتھلہ کا دورہ کیا اور رواں ماہ میں ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں گئے اور مر حومین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیااور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی بعد میں یونین کونسل ہوتھلہ کے آفس کا دورہ کیا اور چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور معززین علاقہ سے ملاقات سے ملاقات کی ۔اس موقع پر عبد الحمیدمغل نے یونین کونسل ہوتھلہ کے آفس میں بہترین صفائی ستھرائی اور عملے کی عوام کی خدمت کر نے پر ان کی تعریف کی ۔انہوں نے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی بہترین طریقے سے خدمت کر رہے ہیں اپنے آفس میں موجود ہوتے ہیں اور آنے والے تمام سائلین کا کام کر رہے ہیں اور ان کو چائے پانی بسکٹ کے ساتھ تواضع بھی کر رہے ہیں جبکہ میں تو یہ کہاوں گا کہ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں ۔
معروف صحافی شیخ قمر السلام کی دعوت پرراجہ صغیر احمد، چیئرمین چوہدری شفقت محمود اور سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف کاان کے آفس کا دورہ
PTI Leaders visit journalist Sheikh Qamar Ul Islam office
معروف صحافی شیخ قمر السلام کی دعوت پر راجہ صغیر احمد آف مٹور ، چیئرمین چوہدری شفقت محمود اور سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف کاان کے آفس کا دورہ ۔ شیخ قمر السلام کی طرف سے اپنے معزز مہمانوں کا پر تباک استقبال ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف صحافی شیخ قمر السلام کی دعوت پر MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف ، جنرل کونسلر جبران کیانی آف بھلاکھر نے ان کے آفس کو دورہ کیا اس موقع پر بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال ، انجینر راجہ بلال ،راجہ عمران مینوں ،راجہ فرقان کاشی، ڈاکٹر وسیم نواز کیانی بھی موجود تھے ۔میزبان شیخ قمر السلام نے اپنے معزز مہمانوں MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور ، چیئرمین چوہدری شفقت محمود اور سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف کا پر تباک استقبال کیا اور کی تواضع کے لیے پر تکلف ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا ۔تمام مہمانوں نے اپنے میز بان شیخ قمر السلام بھی شکر یہ ادا کیا ۔