DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Teenage student at Bhadana high school dies of cancer

گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ کا ہونہار طالب علم کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر چل بسا

 گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ کا ہونہار طالب علم کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر چل بسا۔ مرزا حیدر علی سکنہ جنڈنجار جو جماعت نہم کا طالب علم تھا چند ہفتے قبل اسے پیٹ میں تکلیف ہوئی ۔ مقامی ہسپتال میں چیک ا پ کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں جگر کے کینسر کا پتہ چلا جو کافی پھیل چکا تھا۔ چند ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔ نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے۔ نمازجنازہ میں سکول اساتذہ ، طلبہ اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

Gujar Khan; Mirza Haider Ali of village Jand Nijar, who was class 9 student at boys high school Bhadana, has sadly passed away, he had only been diagnosed lung cancer few weeks ago.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button