DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; PPP observe death anniversary of Benazir Bhutto at Sarwar and Sharfif haveli

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 11ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن اینڈ برادرز کی رہائشگاہ پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 11ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے زیرصدارت پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے ممتاز رہنما محمد رمضان مرزا دن 11:30 بجے منائی گئی، جس میں صوبیدار عبدالمجید، صوفی محمد اسحاق، محمد رزاق، آفتاب احمد ، محمد ابوذر ، ساجد بھٹی ، مبشر طفیل ڈوگر ، عبداللہ شریف ، محمد اسلم ، عبدالرزاق مرزا، احمد حبیب ، ابوبکر عتیق ، محمد میلاد شریف ، محمد اکبر بادشاہ ، محمد بلال مرزا اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمن مرزا و محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے سلسلے میں عالم اسلام کے اتحاد اور وفاق پاکستان کی سلامتی کیلئے پیپلز پارٹی کی شہادتوں کا سلسلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے شروع اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو بھی لیاقت باغ میں عالم اسلام کے اتحاد کیلئے ، وفاق پاکستان کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے یہود و ہنود کی سازشوں نے بینظیر بھٹو شہید کو بھی شہید کرا دیا ، شہید زندہ ہیں وہ کبھی مر نہیں سکتے ، اور ان کے حقیقی جیالے آج بھی مملکت خدادا پاکستان میں ووٹ چوروں، نوٹ چوروں، سول و ملٹری بیوروکریسی اور عدالتوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور استحکام پاکستان کیلئے غربت جہالت ناانصافی کے خاتمے کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑا جائے گا، ان رہنماؤں نے کہا کہ مقدمات سے ہم نہیں گھبراتے ، مقدمات کو ہم نے بہت قریب سے دیکھا اور آنے والے دنوں کی سختیوں کو بھی ہم ان شاء اللہ برداشت کرلیں گے، ہمیں یکطرفہ احتساب منظور نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انصاف وہ ہو جو نظرآئے ، حکمران ایک JIT خان لیاقت علی خان کے قتل، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل اور بینظیر بھٹو کی شہادت کے بارے میں بھی بنائیں اور ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں جنہوں نے عظیم رہنماؤں کو شہید کیا ، آخر میں تجدید عہد کی گئی کہ ہم آصف علی زرداری اور بینظیر کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفاق کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل روڈ کا کام دو ماہ سے بند

Takkia Baba Rahim Shah to Sandhal road work stopped for past 2 months 

تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل روڈ کا کام دو ماہ سے بند اہل علاقہ کو سخت دشواری کا سامنا روڈ تعمیر کر کے اہل علاقہ کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے صندل روڈ کی تعمیر کاآغاز جنوری 2018ء میں ہوا راجہ پرویز اشرف نے سڑک کا منصوبہ دیا قومی انتخابات کے موقع پر کام رک گیا اب دوبارہ شروع ہونے پر تختی سیاست آڑے آگئی یہ منصوبہ دراصل سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کے فنڈز سے شروع ہوا اب تحریک انصاف کی حکومت آنے پر یہ کام دوباہ رک گیا جس کے باعث اہل علاقہ سڑک کی تعمیر رک جانے سے سخت اذیت ناک صورتحال میں مبتلا ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مین بازار میں سیوریج لائن کی کھدائی کا کام جاری ہے جس کے باعث اندرون شہر کے لوگ بھی اس سڑک کو زیراستعمال لاتے ہیں لیکن سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے دونوں اطراف سے آنے والی ٹریفک کیلئے یہ سڑک مشکلات کا باعث بن چکی ہے بارش ہونے کی صورت میں اس سڑک سے گزرنا بھی مشکلات ہوجاتا ہے اہل علاقہ نے اس بات پر سخت حیرت کااظہار کیا کہ مقامی ایم پی اے نے اس سڑک کو تختی سیاست کی نظر کی ہوئی ہے جو کہ اہل علاقہ سے انتقامی کارروائی ہے فوری طور پر سڑک کی تعمیر کا آغاز کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

بڑکی جدید کی معروف شخصیت ٹھیکیدار محمد عاشق وفات پا گئے

Well known personality of Barki Jadid, thekadar M Ashiq passed away 

بڑکی جدید کی معروف شخصیت ٹھیکیدار محمد عاشق وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے تکیہ بابارحیم شاہ والے قبرستا ن میں ادا کی جائے گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button