DailyNewsHeadline

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah birthday celebrated

بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پوائش نہایت عقید واحترام سے منایا گیا

ڈڈیال پریس کلب میں صدر پریس کلب ڈڈیالسب ڈوثرن کی عظیم دھرتی کے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے سنےئر ممبر ڈاکٹر محمد اسحاق الحاج ممتاز حسین ایڈووکیٹ لالہ عبدالمالک ،چوہدری ظہور الہی ،چوہدری اورنگزیب کے کارکناں بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کا 162یوم پوائش پریس کلب سکرٹریٹ میں نہایت عقید واحترام سے منایا گیا صدر ڈڈیال پریس کلب ڈڈیال ڈاکٹر محمد اسحاق نے کہا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو یہ اعزاز حاصل ہے بانی پاکستان جب 1944 ؁میں کشمیر کے دورہ پر گئے تو بانی مسلم کانفرنس رےئس الاحرار چوہدری غلام عباس مرحوم مغفور نے انھیں مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرنے کی درخواست کی توانھیوں نے کارکناں مسلم کانفرنس پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ کشمیر مسلمانومیں عین مسلم کانفرنس کے سبزہلالی تلے متحد اور منظم دیکھنا چاہتا ہوں یہ وہ خطاب تھا جس پر مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت نے آخری دم تک پہرہ دیا

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدر معلم خالدمحمود نے کہاہے کہ آج اس محفل میں ہم بانی پاکستان محسن پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں جب برصغیرمیں مسلمانوں کی زندگی تلخ بنادی گئی جب مسلمانوں کوہندوستان میں تیسرے درجے شہری بننے پرمجبور کردیاگیاان کی فکری رہنمائی کے لئے اللہ تعالی نے علامہ محمداقبال کواسی قوم میں پیداکیادوسری طرف سیاسی رہنمائی کے لئے قائداعظم کے ہاتھ میں مسلمانوں کی زمام قیادت دی قائداعظم نے قوم کی کشتی کوبھنورسے نکال کرآزادی کے ساحل سے ہمکنارکرنے کامشکل فریضہ انجا م دیاہرشخص میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ہوتی ایک مضبوط کردار اورقومی عزم کامالک ہی قائدکی ذمہ داریاں پوری کرسکتاہے قائداعظم کاکرداربے داغ تھاآپ کی شہرت کی سفیدچادر پر کبھی بدنامی کاکالادھبہ نہیں پڑا ان کے بدترین دشمنوں کوبھی ان پرالزام تراشی کی جرات نہ ہوئی آپ ایک بے داغ سیاسی کردار کے مالک تھے قائداعظم کی بے لوث قیادت اوران کی انتھک محنت کے نتیجے میں ہم آزادی کی فضامیں سانسیں لے رہے ہیں آج جب کہ ہم قائداعظم کویادکررہے ہیں اورانہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں توہمارافرض ہے کہ ہم قائدکی یادمنانے کے لئے ان کی تعلیمات پرکوپیش نظررکھیں پاکستان کے استحکام اور اس کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کریں ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم ان کی تعلیمات کوعام کریں گے قائداعظم ہمارے محسن اعظم ہیں قائداعظم کوخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی تحفظ خوشحالی کی خاطرتن من دھن کی بازی لگادیں ہمیں یقین ہے کہ مسلمانان برصغیرکوغلامی اورپستی سے نکال کرآزادی وخودمختاری کے جس مقام پرتک قائدنے پہنچایامسلمان اسے کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے اورقائداعظم ایک عظیم رہنماعظیم مصلح عظیم سیاست دان اورعظیم مسلم قائدکی حیثیت سے رہتی دنیاتک مسلمانوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے انہو ں نے ان خیالات کااظہارصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے چودھر ی اللہ دتہ بسمل حاجی چودھری محمدیاسین محمدشکیل مدرسین نے بھی خطاب کیاتقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ششم کے طالب علم محمدحسنین علی نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی محمدریحان علی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا جماعت ہشتم کے طلبہ محمدشہبازعلی محمدوقار اور محمدعبدالسلام بن فیض نے تقریریں کیں تقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی  

Dadyal, AJK; The nation celebrated birth anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah on Tuesday with renewed commitment to work hard for progress and prosperity of the country. It was a public holiday today. An impressive change of guard ceremony was held at Mazar-e-Quaid in Karachi, as well as in Azad Kashmir and rest of Pothwar region.

A smartly turned out contingent of Pakistan Military Academy Kakul assumed the guards’ duty from Pakistan Air Force. People from various walks of life visited the mausoleum of Quaid-e-Azam to pay homage to the founder of Pakistan.

چوہدری منشی نذیر چندہ ماہ عیل رہنے کے بعد گزشتہ نیوٹاؤن میں انتقال کر گئے

Ch Munshi Nazir passed away in New Town Dadyal

نیوٹاؤں ڈڈیال میں مسلم لیگی مہاجرین جموں وکشمیر 1965کے سرد راہنماچوہدری کاشف نذیر ،چوہدری محمد رفیق نذیر کے والد محترم ممبر انجمن تاجران ڈڈیال چوہدری اظہر ،چوہدری ظفراقبال ،چوہدری محمود خان کے تایا محترم چوہدری منشی نذیر چندہ ماہ عیل رہنے کے بعد گزشتہ نیوٹاؤن میں انتقال کر گئے مرحوم ایک ہردل عریزشخصیت اور بلند اخلاق کے مالک تھے مرحوم آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا مرحوم نمازجنازہ مقامی خطب نیوٹاؤن سے پڑھائی نمازجنازہ میں کوٹلی چھپ جوڑیاں ،رکھ بڑرہی گل پور اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کی کے تینوں بیٹوں سے اظہار افسوس کیا مرحوم کے نمازجنازہ میں آزاد کشمیر کے کمشزبحالیا ت مظفر آباد حافظ احمد نیاز ۔کرنل محمود خان ،مرزا ظفر اقبال،مرزا تاج ،سابق کونسلر بلدیہ مشتاق چغتائی ، آزاد کشمیرکے ممتاز صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق ،قیصریونس کے ڈائریکٹر ساجد یونس ،عابد مجید ایڈ ووکیٹ ،سابق صدر بار صغیر غوری ایڈووکیٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری خطاب حسین ایڈووکیٹ ،عبدالقیوم چغتائی ،،فاروق شاہد ۔محمد سیلم کھوکھر الحاج ملک جمیل اقبال ناظم اعلیٰ اہلسنت جماعت،عنصر صدیق ملک ،جاوید اقبال،سنےئر نائب صدر ڈڈیال پریس کلب سیکرٹری عبداللہ خان ،چوہدری محمد حسین ڈائریکٹر کارگو محمد اخلاق مشتاق نے شرکت کی آزاد کشمیر حکومت کے وزیر زراعت محمد مسعود خالد نے منشی محمد نذیر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا منشی محمد ایک پکے اور سچے مسلم لیگی کارکن تھے ان کی وفات سے جو خلاپید ہو اوہ ایک عرضہ تک پورا نہیں ہو گا تحصیل صدر مسلم لیگ ن عابدیاسین نے کہا مرحوم ایک انسان دوست اور اعلیخلاق کے مالک تھے انہوں نے ان کے بیٹوں سے اظہار افسوس کیا 

تحصیل ڈڈیال میں بعض سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات نے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کی کھلے عام خلاف وزری کررہے ہیں

Private and government education centres ignoring winter schedule 

لوگوں کو دیکھانے کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بھی سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات نے سرعام حکومتی نوٹیفکیشن کی دھجیاں اڑا دیں تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال میں بعض سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات نے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کی کھلے عام خلاف وزری کررہے ہیں ان میں سے بعض ادارہ جات نے امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف جماعت پنجم ،جماعت ہشتم ، جماعت نہم اور جماعت دہم کے طلباء کو سکولوں میں پابندی سے حاضرہونے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں بقول سربراہ ادارہ جات سخت سرد ی کے موسم میں بھی یہ سب کچھ ہم بچوں کی بہتری کے لیے کررہے ہیں۔ریاست کے اندر یاست قائم کرنے والے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ہی نوماہی امتحان کی ڈیٹ شیٹ بھی مرتب کررکھی ہے دوسری طرف کچھ ادارہ جات طلباء کو سالانہ امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں غیرحاضری کی سکول سے نکالنے ،جرمانے اور سزا دینے کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں طلباء کو یہاں تک دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کو پرائیویٹ کردیا جائے گا ۔اعلی احکام ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے والوں کو قانون کے دائرہ میں لائیں اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کو دوسروں کے لیے بھی مثال بنائی

قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں

Public concern over growing Qadiani influence

مفتی محمدوسیم رضاچےئرمین سنی علماء مشائخ کونسل نے کہاکہ میرپورڈویژن بالخصوص ضلع کوٹلی میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ۔حکومت اورانتظامیہ منکرین ختم نبوت کی سرگرمیاں روکے اورانھیں آئین وقانون کاپابندبنایاجائے بصورت دیگرعاشقان مصطفیﷺ بزورطاقت منکرین ختم نبوت کی کفریہ سرگرمیاں روکنے پرمجبورہوں گے ۔قادیانی اسلام اورآئین کے مطابق غیرمسلم اقلیت ہیں ۔قادیانی شعائراسلام استعمال نہیں کرسکتے مگرضلع کوٹلی میں قادیانی اذان اوردیگرشعائراسلام استعمال کررہے ہیں ۔گوئی کوٹلی میں قادیانیوں کے کفریہ مراکزسے لاڈوسپیکرپراذان دینے اورشعائراسلام استعمال پرمسلمانوں میں شدیداشتعال پایاجاتاہے۔ آزادکشمیربالخصوص میرپورڈویژن میں منکرین ختم نبوت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں ۔منکرین ختم نبوت سادہ لوح مسلمانوں کومختلف لالچ دے کرگمراہ کررہے ہیں ۔منکرین ختم نبوت مختلف طریقوں سے تبلیغ ولٹریچرتقسیم اورشعائراسلام استعمال کررہے ہیں۔آزادکشمیرمیں منکرین ختم نبوت کی سرگرمیوں کی روکے ۔ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مفتی محمدوسیم رضا نے کہاکہ حضرت محمدمصطفی ﷺاللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں آپ ﷺ کے بعدقیامت کی صبح طلوع ہونے تک اب کوئی اورنبی پیدانہیں ہوگا۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اورروح ہے۔عقیدہ ختم نبوت کل بھی محفوظ تھاآج بھی محفوظ ہے انشاء اللہ قیامت تک زندہ رہے گا۔بنی کریم ﷺ کے ظاہری زمانہ مبارکہ کے بعدمسیلمہ کذاب سے لے کرغلام احمدقادیانی دجال تک جنہوں نے نبوت کادعوی کیاہم ان سب کومرتددائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں۔ 1974 ؁ء میں قائدملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانی صدیقی نے قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردینے کی تاریخ ساز قرار داد پیش کی تواس موقع پرایوان میں مرزا غلام احمدقادیانی مرتدکے دونوں پیروکار قادیانی گروپ اورلاہور ی گروپ کاسربراہ دونوں موجودتھے ۔قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردیاگیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئرراہنماچودھری محمدمطلوب کے انتقال پرگہرے رنج والم کااظہار

Condolences paid on death of PPP activist Ch M Matloob

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر بریڈفورڈ برطانیہ کے مرکزی راہنماؤں چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظور حسین اور چودھری محمداعظم کوٹھوی نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئرراہنماچودھری محمدمطلوب کے انتقال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگواران سے دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغٖفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے چودھری محمدمطلوب کوپارٹی کے لئے شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے اورکہاہے کہ چودھری مطلوب کی وفات سے جوخلاپیداہوا وہ صدیوں پرنہ ہوگاچودھری محمدمطلوب سابق وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدسابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے دیرینہ ساتھی تھے ان کی سابق وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدکے ساتھ 40سال تک رفاقت رہی ہرآڑے وقت میں ان کابھرپورساتھ دیااورچٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑے رہے مخلص اوروفادار ساتھی کی طرح ان کاساتھ دیا چودھری محمدمطلوب کی وفات پارٹی اورعلاقہ کے لئے ایک بڑاصدمہ ہے علاقہ اورپارٹی ایک مخلص راہنماسے محروم ہوئی ہے ان کی موت سے جونقصان ہواوہ مدتوں پورانہیں ہوگا انہوں نے چودھری محمدمطلوب کوپارٹی اورعلاقہ کے لئے شاندار خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے 

کیپٹن محمدسلیم مرحوم اورچودھری محمدمطلوب کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف کااہتمام

 کیپٹن محمدسلیم مرحوم کے سالانہ ختم شریف کے موقع پرمسجدفیضان مدینہ نئی آباد ی بوعہ میں دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاکیپٹن محمدسلیم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی کی گئی دعائیہ تقریب میں عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرصوبیدار محمدحسین مرحوم حاجی محمدصادق مرحوم حاجی محمدخلیل مرحوم اورحاجی محمداقبال مرحوم اوران کے خاندان کے تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفر ت کی گئی چودھری محمدمحبوب چودھری محمدارسلان کے والدچودھری محمدمطلوب کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی دعائیہ تقریب کاانتظام انصرام چودھری محمداعجاز نے کروایااس موقع پرچودھری محمدمطلوب کی وفات پرسوگواران کے ساتھ اظہارتعزیت کیاگیا

Show More

Related Articles

Back to top button