DailyNewsKahuta

Kahuta; We will continue to fight for the rights of traders, Raja Haji Jahan Alam

تاجر برادری منظم اور متحد ہے اس سے قبل بھی شہریوں کے مسائل حل کیے اور آئندہ بھی تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے

تاجر برادری منظم اور متحد ہے اس سے قبل بھی شہریوں کے مسائل حل کیے اور آئندہ بھی تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ حاجی جہاں عالم نے ہمیشہ جرات اور بہادری سے عوام علاقہ کے مفاد کی جنگ لڑی ہے شہر کی تمام برادریاں اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی تاجر تنظیموں کی بھر پور حمایت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کہوٹہ شہر کی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجر ان حاجی راجہ جہان عالم نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے شیخ برادری کے صدر قاری محمد صدیق ، معروف تاجر اور سابقجنرل سیکرٹری پرچون فروش حاجی پرویز مغل ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر عارف قریشی، ملک منیر اعوان ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشن کیا جا رہا ہے اے سی کہوٹہ و دیگر انتظامیہ تاجروں سے مشاورت کر کے نشاندیہی کرے اور ان کو موقع دیا جائے تا کہ یہ اپنا سامان سمیٹ سکیں اجلاس میں نمبر دار راجہ ندیم، ملک محمد الیاسو دیگر کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی اجلاس میں صدر انجمن تاجران حاجی راجہ جہان عالم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Qaid e Azam birthday celebrated in Kahuta

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی رہا ئش گاہ پر شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر پریش کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر نے ممبران و عہدیداران پریس کلب کہوٹہ سنیئر نائب صدر سعید افضل چوہان ، نائب صدر ملک محمود اختر ، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی ، راجہ عمران ضمیر ، کبیر جنجوعہ ، ملک دانیال ، ندیم چوہان ،ارسلان کیانی ایڈووکیٹ ، عثمان ضمیر ، احتشام کیانی،افتخار غوری کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ اس موقع پر مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور جراتمند اعظیم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اور کہا کہ قائد اعظم پکے اور سچے مسلمان تھے ۔ انہوں نے برصغیر کا نقشہ بدل لر پاکستان کا قیام عمل میں لایا ۔ مسلمانوں کو متحد کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آزادی کا کوئی نعم بدل نہیں ۔ آزادی اور قیام پاکستان حلوے کی پلیٹ نہیں ۔ بلکہ اس کے لیئے لاکھوں ، کروڑوں مسلمانوں نے اپنی جانیں قربان کیں ۔ آخر میں خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ اور پریس کلب کے تمام ممبران نے بزرگ صحافی محمد ایوب مرحوم اور راجہ گلشن ضمیر کی حق وسچ پر مبنی صحافت اور خدمات کو سراہا ۔ شاندار تقریب پر جنرل سیکر ٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کا پریس کلب کہوٹہ کے اراکین نے شکریہ ادا کیا۔ 

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے صحافیوں کو ہسپتال کی گزشتہ ماہ نومبر کی کرکردگی

November details of hospital progress published

ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں قابل ڈاکٹروں کی موجودگی اور مریض بروقت چیک ہونے کی وجہ سے نومبر2018میں 19122مریضوں کا چیک اپ ہوا جس میں 175روڈ سائیڈ اکسیڈنٹ، 1800ایمرجنسی، 707دانتوں کے مریض ،66سرجری،71نارمل ڈلیوری،38آپریشن ،755انٹی نیٹل چیک اپ اور 703بچوں کو ویکسین لگائی گئی، 162ایکسرے ،1647الٹراساؤنڈ ،3501لیبارٹری ٹیسٹ ،651مریضوں کا داخلہ ،4750بچوں کا چیک اپ اور 540مریض کو آنکھوں کے سپیشلیسٹ ڈاکٹر نے چیک کیا ۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے صحافیوں کو ہسپتال کی گزشتہ ماہ نومبر کی کرکردگی بتاتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہسپتال 1967میں تعمیر ہوا زچہ بچہ سنٹر تعمیر ہونے کے علاوہ کوئی عمارت تعمیر نہ ہوئی اب یہ ہسپتال واقع بڑھتی ہوئی آبادی سے مطابقت نہیں رکھتا انھوں نے کہا کہ 60بیڈ کے ہسپتال میں تقریبا ماہ نومبر میں 500مریض داخل کیے جس میں 258بچوں کے داخلے کیے گے رواں ماہ بھی 150بچوں کے داخلے ہو چکے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کا عملہ24گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کو شاں ہے 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button