تجاوزات ، لینڈ مافیا اور قبضہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ کا کہوٹہ شہر میں آدھا آپریشن مکمل ہو گیا ۔ کہوٹہ کلب تا میلاد چوک اور تھانہ کہوٹہ ، قدیر میو نسپل لائبریری ہال روڈ تا تا میلاد چوک کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ روڈ ، سخی سبزواری دربار تا پنجاڑ چوک کہوٹہ اور آزاد پتن پنجاڑ روڈ نئی کچہری ایوان عدل کمپلیکس تک سڑک کے دونوں طرف تمام تجاوز شدہ دکانوں اورتھڑوں دیواروں کو بھاری مشینری سے گرا دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ ، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلا ل، تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت، پٹواریوں فیصل محمود ، محمد عامر ، ملک اللہ یار، ملک عبرت ،شاہد ممتاز اور دیگر پٹواریوں ،گرداوروں اور محکمہ ہائی وے کے افسران، پٹواریوں، ایس ایچ او سردار ذوالفقار اور دیگر انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں محکمہ مال نے مشترکہ پانچ دن سے جاری آدھے کہوٹہ شہر کو تجاوزات سے پاک کر دیا ہے آپریشن کے دوران انتظامیہ کے افسران ، اہلکاروں اور بھاری مشینری پر پتھراؤ بھی کیا گیا ۔جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ نے صحافیوں اور شہریوں کو تبایا کہ لینڈ مافیا اور ناجائز تجاوز کنندگان سے شہر کو پاک کر کے دم لیں گے ۔ پچاس فیصد کہوٹہ شہر کے علاقہ میں آپریشن مکمل ہو نا بڑی کامیابی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی مخصوص علاقہ اور خاص برادری کے خلاف آپریشن نہ ہے ۔ اور نہ ہی کسی مخصوص ایر یاکو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔ کسی سے نرمی ،رعائت اور معافی نہ ہوگی ۔ اور کسی دبوؤ اور لالچ کو قبول نہ کریں گے ۔ادھر کہوہ شہر کے دکانداروں اور شہریوں نے بھی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے اپنی اپنی تجاوزات خد گرا دیں ۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی رہا ئش گاہ پر شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah birthday celebrated in Kahuta
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی رہا ئش گاہ پر شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر پریش کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر نے ممبران و عہدیداران پریس کلب کہوٹہ سنیئر نائب صدر سعید افضل چوہان ، نائب صدر ملک محمود اختر ، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی ، راجہ عمران ضمیر ، کبیر جنجوعہ ، ملک دانیال ، ندیم چوہان ،ارسلان کیانی ایڈووکیٹ ، عثمان ضمیر ، احتشام کیانی،افتخار غوری کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ اس موقع پر مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور جراتمند اعظیم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اور کہا کہ قائد اعظم پکے اور سچے مسلمان تھے ۔ انہوں نے برصغیر کا نقشہ بدل لر پاکستان کا قیام عمل میں لایا ۔ مسلمانوں کو متحد کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آزادی کا کوئی نعم بدل نہیں ۔ آزادی اور قیام پاکستان حلوے کی پلیٹ نہیں ۔ بلکہ اس کے لیئے لاکھوں ، کروڑوں مسلمانوں نے اپنی جانیں قربان کیں ۔ آخر میں خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ اور پریس کلب کے تمام ممبران نے بزرگ صحافی محمد ایوب مرحوم اور راجہ گلشن ضمیر کی حق وسچ پر مبنی صحافت اور خدمات کو سراہا ۔ شاندار تقریب پر جنرل سیکر ٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کا پریس کلب کہوٹہ کے اراکین نے شکریہ ادا کیا۔