ایم این اے راجہ پرویز اشرف اسلام پورہ جبر میں گیس فراہمی کا وعدہ پورا کریں ،یونین کونسل اسلام پورہ پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین گزشتہ حکومت میں گیس منظوری کا کریڈٹ لیتے ہوئے یہ کہا کرتے تھے کہ راجہ پرویز اشرف یونین کونسل اسلام پورہ کے لیے گیس کی منظوری کرائی ہے جس کا باقاعدہ فنڈ منظور ہو چکا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ اسلا م پورہ جبر کے لیے منظور شدہ گیس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے راجہ پرویز اشرف اپنا وعدہ پورا کریں جبکہ پیپلز پارٹی کے دو ر میں عادل مارٹ کے قریب گیس فراہمی کا افتتاح کیا گیا تھا اور شعلہ بھی بلند کیا تھا لیکن جو بھی حکومت آئی اہلیان اسلام پورہ جبر کو صرف لارے لپوں میں ٹرخا دیا جاتا رہا جبکہ اسلام پورہ جبر سے چند منٹ کی مصافت منجھوٹہ سٹاپ کے مکینوں کو گیس کی سہولت موجود ہے اسی طرح یونین کونسل بیول میں بھی سوئی گیس کی سہولت موجود ہے یونین کونسل اسلام پورہ کو گیس فراہمی کے سلسلہ میں نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے علاقہ عوام نے کہا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر سوئی گیس فراہمی کے سلسلہ میں اپنا اہم کردار ادا کریں ،
Gujar Khan; Ex PM Raja Parvez Ashraf has been asked to fulfil his promise of gas supply in Islam purra jabber region, Raja Parvez Ashraf was responsible for gas supply project in which the grant was issued but never gas supply delivered, now the public are asking him to keep his words and deliver.
اسلام پورہ جبر میں سلاٹر ہاؤ س قائم کیا جائے
Demand for slaughter house in Jabber region
اسلام پورہ جبر میں سلاٹر ہاؤ س قائم کیا جائے شرقی گوجرخان کا سب سے بڑا مرکزی شہر اسلام پورہ جبر میں سلاٹر ہاؤس قائم کیا جائے تاکہ لوگوں تعفن زدہ گوشت سے نجات مل جائے جس سے مختلف بیماری جنم لیتی ہے اور خالص گوشت کی فراہمی یقینی ہو قصاب حضرات جانوروں کو سڑک کنارے ذبح کر دیتے ہیں جس سے جگہ جگہ گندگی پھیل جاتی ہے جس سے مختلف بیماریوں کے ساتھ شہر کا ماحول خراب ہوتا ہے عوام علاقہ نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کی فراہمی کو جلد ا ز جلد یقینی بنائے جائے تاکہ عوام کو بہتر گوشت میسر ہو سکے ،
گولین والے چوہدری محمد فیا ض کے گھر عید میلاد البنی ﷺ کی محفل کے موقع پر عمرے کے دو ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی
Two Umrah ticket won at millad held at the residence of Ch M Fayaz in Goleen
گولین والے چوہدری محمد فیا ض کے گھر عید میلاد البنی ﷺ کی محفل کے موقع پر عمرے کے دو ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں دو خوش نصیب محمد خالد اور محمد جواد کا نام قرعہ میں نکلا اہلیان علاقہ نے مبارکباد پیش کی ۔