DailyNews
Rawalpindi; Chak Bale Khan carpet road work left halfway due to no funding
چک بیلی خان روڈ کی کا رپٹنگ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث صرف دس کلومیٹر کا ٹکڑا سفر کرنے والوں کے لئے عذاب بن کر رہ گیا
![Rawalpindi; Chak Bale Khan carpet road work left halfway due to no funding Rawalpindi; Chak Bale Khan carpet road work left halfway due to no funding](/news/wp-content/uploads/2018/09/Road-Copy.jpg)
چک بیلی خان روڈ کی کا رپٹنگ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث صرف دس کلومیٹر کا ٹکڑا سفر کرنے والوں کے لئے عذاب بن کر رہ گیا ہے ادھورے کام کے باعث ایک طرف گردو غبارنے ارد گرد کے لوگوں کے لئے سانس لینا بھی محال کر دیا ہے دوسری جانب سڑک پر ڈالے گئے نوکیلے پتھر گاڑیوں کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں رہی سہی کسرکچا حصہ بارش کے وقت نکال دیتا ہے جہاں بارش کے وقت کیچڑ اور پھسلن کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے کہ اس باقی ماندہ حصہ کا کام مکمل کر کے عوام کو تکلیف سے نجات دلائی جائے