DailyNewsGujarKhan

Kontrila; Wife of Raja Malazam Hussain passed away.

راجہ ملازم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کونتریلہ میں ادا کی گئی

سوئی نادرن گیس یونین کے سابق صدرراجہ ملازم حسین کی اہلیہ راجہ مختار احمد کی والدہ چیئرمین یونین کونسل کونتریلہ راجہ امیر کاظم کی بھابھی گزشتہ روز انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کونتریلہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چوہدری محمد عظیم، راجہ عزیز آف گوجرخان، راجہ خرم پرویز اشرف، شیخ طاہر اشفاق، چوہدری عامر خورشید، راجہ ارشد، احمد نواز کھوکھر، ملک جاویداقبال، ملک محمد نصیر، راجہ اسد محمود، چاند مبین،مرزا نذر حسین، نائیک شبیر، جاوید شاہ، سید رفعت زیدی، راجہ ساجد دھمیال، ایاز بھٹی، ناصر تاج، راجہ عاصم جاوید، راجہ محمدعلی،چوہدری ارشد، پروفیسر واجد، شیخ عابد، راجہ افتخار بھٹی، سجاد احمد، چوہدری خورشید، چوہدری ضمیر، رزاق منوں، چوہدری محمد سلیم، بابوخالداورعہدیداران سی بی اے یونین سوئی نادرن گیس سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

یوم ولادت قائداعظم محمد علی جناح ٹرافی فٹ بال میچ گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب اور سٹار فٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائے گا

Football match to be held to birth celebration of Qaid e azam 

ڈاکٹر محمد نوید مرزا چیئرمین حلیمہ فاؤنڈیشن اور ملک محمد حسنین اسد کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل دوبجے دن سوار حسین شہید اسٹیڈیم جی ٹی روڈ گوجرخان میں بسلسلہ یوم ولادت قائداعظم محمد علی جناح ٹرافی فٹ بال میچ گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب اور سٹار فٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی اور چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج شاہد صراف ، راجہ تسلیم احمد کیانی، ملک محبوب الٰہی اعوان، ملک احمد فاروق ہونگے

گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں پانی کا بحران بدستور جاری

Water supply shortage huge concern for families in Barki Jadeed

گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں پانی کا بحران بدستور جاری شدید سردی کے موسم میں بھی بلدیہ نے دو ہفتے گزر گئے پانی سپلائی نہ کیا آبادی مکین سخت اذیت میں مبتلا ، پرائیویٹ ٹینکروں سے پانی خریدنے پر مجبور آبادی مکینوں کا پانی فراہمی کا مطالبہ بڑکی جدید کے رہائشیوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتے سے آبادی میں پانی کا سپلائی نہ ہونا بلدیہ کی نااہلی ہے شدید سردی میں بھی کئی کئی روز پانی سپلائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اہل محلہ پانی سپلائی نہ ہونے سے سخت مشکلات میں مبتلا ہیں فوری طور پر پانی کی سپلائی کا نظام بہتر بنایا جائے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ادوار میں مقامی نمائندوں اور بلدیہ کی طرف سے شہر کی واٹر سپلائی پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن شہر میں پانی کی سپلائی میں ذرا بہتری نہ آسکی شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر پانی سپلائی کیا جائے

گوجرخان ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ ایکشن لے

Authorities asked to take action against traders selling goods expensive 

گوجرخان ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ ایکشن لے سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ پر اشیاء خورد ونوش فروخت کی جارہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے جب کہ سرکاری ریٹ لسٹ صرف دکھلاوے کیلئے رکھی گئی ہیں اور ریٹ من مرضی کے مقرر کئے ہوئے ہیں اس صورتحال کا مقامی انتظامیہ نوٹس لے کر ایکشن لے

Show More

Related Articles

Back to top button