Dadyal, AJK; Jammat e Ulma hold public meeting in Dadyal
ڈڈیال میں جمعیت علماء ڈڈیال کے سنےئر رکن محمد ادریس ایڈووکیٹ اور صدر جماعت سلامی ڈڈیال قاری شریف اللہ عثمانی کی طرف سے دی گئی ضیافت سے پارٹی کارکنوں سے خطاب
جمعیت عربیہ کے مرکزی تنظیم علیٰ مولانا محمد الطاف کاکشمیرینے وزیراعظم پاکستان چےئرمین تحریک انصاف عمران خان باتیں تو ریاست مدنیہ بنانے کی کرتے ہیں مقام تجب ہے مشہور یہوریوں سے لیتے ہیں اگر صیح معنوں میں پاکستان کو ریاست مدنیہ بنانا چاہتے ہو تو کام ریاست مدنیہ کے بناتے ہو ئے راستوں کو مشعل راہ بنائیں پاکستان پہلے ہی اسلامی ریاست ہے اگر حقیقت کو سامنے رکھ کر پاکستان میں اسلامی تشحص کو اجاگر کریں یوٹرن اختیار کرنے کے بحائے جھوٹ وفریب کو چھوڑ کر سچ اور عدل اور انصاف قائم کریں توہمیں یہودیوں کے دروں پر جانے کے بجائے اپنے نبی کے بتائے ہو ئے راستوں کو مشعل راہ بنانا ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈڈیال میں جمعیت علماء ڈڈیال کے سنےئر رکن محمد ادریس ایڈووکیٹ اور صدر جماعت سلامی ڈڈیال قاری شریف اللہ عثمانی کی طرف سے دی گئی ضیافت سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا ایک سوال کے جواب میں تنظیم علیٰ طلباعربیہ نے کہا ہماری پورے ملک پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام دینی جماعتوں سے درخواست ہے وہ امت امسلمہ کے لئے فکوں کی جنگ سے نکل کر اپنے بتی کے دین کی خاطر ایک اسلامی پرچم تلے متحد ہو جائیں آج ملک پاکستان ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں جن کی سوچیں تو ریاست مدنیہ بنانے کی ہیں لیکن ستم ظریفی کایہ عالم ان لوگوں نے جوکام شروع کر رکھا ہے وہ دینی اداروں کو ایک سازش کے تحت بند کرنے ہے آج ہمارے پاکستان یہودیوں نے آہستہ آہستہ قدم جمانے شروع کر رکھے ہیں لیکن جس وقت تک جمعیت طلبا عربیہ پاکستان اور آزاد خطہ میں زند ہ ہیں ایسے لوگوں کی سازشوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے میرا وزیراعظم پاکستان عمران کو مشور ہ ہے وہ ریاست پاکستان کے اندر عالم دین پیدا کریں مدرسوں کے خلاف سازشوں کی کاروئیاں بند کریں اس موقع پر صر جماعت اسلامی ڈڈیال قاری شریف اللہ خان عثمانی نے بھی خطاب کیا اور علما ء اکرام کو متحد اور یکجاہو نے پر زور دیا ہے علماء اکرام ایک ہوں گے ان کی آواز ایک ہوگی تو ملک میں فتنہ ختم ہو گا
مسلم لیگ ن کی حکومت آ زاد کشمیر میں چند ماہ کی مہمان ہے
PML-N has only few months left to survive in AJK
آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس حلقہ نمبرد و چکسواری اسلام گڑھ کے کنو ینئرحاجی عبدالجبار نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت اپوزیشن بالخصوص مسلم کانفرنسی کارکنو ں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے تعمیروترقی کے منصوبے جس پر اپوزیشن کا بھی حق ہے کو نظر انداز کرکے من پسند لوگوں کو دے کر کرپشن اور لوٹ مار کے کئیں ریکارڈ قائم کر رہی ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ حکومت نے ضلعی انتظامیہ کے زریعے مسلم کانفر نس کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا وطیرہ بنا بنا رکھا ہے جا ئز کام کیلئے بھی انتظامیہ کو منع کر رکھا ہے کہ اپوزیشن کا کو ئی کا م نہیں کرنا انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ان چیلو ں کو پتہ ہونا چا یئے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آ زاد کشمیر میں چند ماہ کی مہمان ہے انہو ں نے کہاکہ بہت جلد صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کو اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے رویے سے اگاہ کرکے آ ئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جا ئے گا ۔
سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت میں خطہ کے اندر مسلم کانفر نس کی حکومت قائم ہوگی
Muslim conference government will be led by Sardar Atiq Ahmed Khan
آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سابق سیکرٹری جنرل واجد محمود سہگل نے کہا کہ مسلم کانفر نس ریاستی لوگوں کے تشخص کی محافظ جماعت ہے صدر جماعت و سابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر سردار عتیق احمد خا ن نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جس کے باعث خطہ کے لوگ صدر جماعت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم کانفر نس پر جو مشکل وقت آیا ہوا تھا اب وہ ختم ہو چکا ہے ریاست کے اندر غیر ریاستی سیاسی جماعتوں نے ایک ساز ش کے تحت جان بوجھ کر ریاستی جماعت مسلم کانفر نس کو ا قتدار سے با ہر رکھا ہے تاکہ وہ ا پنی من مرضی سے فیصلے کر سکیں انہو ں نے کہا کہ بہت جلد صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت میں خطہ کے اندر مسلم کانفر نس کی حکومت قائم ہوگی ۔
تعزیت
Condolences
حاجی چودھری محمدیوسف مرحوم کی شریک حیات چودھری نورمحمدکی بھاوج چودھری محمدمنیر کی والدہ محترمہ اور چودھری محمدمحمود چودھری محمدایوب چودھری محمداللہ دتہ کی تائی محترمہ کاختم قل شریف گزشتہ روزنئی آبادی ڈھانگری بہادر میں اداکیاگیامرحومہ کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی دعائیہ تقریب میں مرحومہ کے عزیزواقارب اورعوام علاقہ نے شرکت کی
صدر معلم خالدمحمودکے ماموں اورحاجی محمدعتیق کے چچا چودھری محمدشبیر کاختم شریف قل گزشتہ روز نئی آبادی بوعہ میں اداکیاگیامرحوم کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی دعائیہ تقریب میں مرحوم کے عزیزواقارب اورعوام علاقہ نے شرکت کی
آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل اورچودھری راشدمحمودنے گزشتہ روز فیض پورشریف جاکرچودھری محبوب حسین اورچودھری محمدارسلان کے والدمحترم چودھری محمدمطلوب کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔
چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین حاجی علی اصغرچودھری (ر) پرنسپل چودھری نصیراحمدایم ڈی عسکری پبلک سکول اینڈکالج حمیدآباد حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربا ن علی چودھری محمدیاسین نگیال راجہ شہباز خا ن چودھری غضنفراقبا ل منشی چودھری عبدالرشیدچودھری عنایت شمیدچودھری عمران مانی خواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعود چودھری کامران اکرم چیمہ چودھری وسیم کامران چیمہ نقشبندی حاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری منیراخترحاجی چودھری محمدسلیم چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظور حسین چودھری محمداعظم کوٹھوی نے چودھری محبوب حسین اورچودھری محمدارسلان کے والدمحترم چودھری محمدمطلوب کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔
چودھری خلیق الزمان اسسٹنٹ کسٹوڈین آ فیسر اور سابق امید وار اسمبلی چودھر ی محبوب اصغر نے مختلف شخصیات کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز نے ظہیر الدمین بابر آف پنیام چودھری سیلمان آف فرنال پنیام محمد ایوب آف نگیال کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے صبر و ج جمیل کی دعا کی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حافظ عبدالقیوم انصاری آف حمید آ باد کالونی کے چچا جان حاجی نذیر حسین کی وفات پر چودھر ی خلیق الزمان اسسٹنٹ کسٹو ڈین آ فیسر میرپور سابق امید وار اسمبلی چودھری محبوب اصغر سائیں ذوالفقار علی چودھری محمدا نور سابق چیئر مین ضلع کونسل میرپورسیکرٹری جنرل انجمن تاجران چکسواری حاجی اورنگزیب پیپلز پارٹی میو نسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آ ف لدڑ پینڈا گز شتہ روز حافظ عبدالقیوم انصاری کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مر حوم حاجی نذیر حسین کے ایصال ثواب کیلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔