Chakswari, AJK; Sardar Abdul Shakoor Saddqique congratulated on being appointed as Nazam e Ahla at elementary schools in AJK
سردارعبدالشکورصدیقی کوناظم اعلے تعلیمات ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز آزادکشمیر ترقیاب ہونے پردلی مبارک باد
آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں چودھری محمدسعیدعالم چودھری اللہ دتہ بسمل چودھری محمدیاسین راجہ آفتاب کیانی چودھری خورشیداحمدنے ممتازماہر تعلیم ڈویژنل ڈائریکٹرایلیمنٹری اینڈ اینڈسیکنڈری سکولزڈویژن پونچھ سردارعبدالشکورصدیقی کوناظم اعلے تعلیمات ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز آزادکشمیر ترقیاب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کی ترقیابی کاخیرمقد م کیاہے اوردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے سردارعبدالشکور صدیقی ممتازماہرتعلیم ہیں تجربہ کارباصلاحیت آفیسر ہیں وہ اپنی تمام ترصلاحیتیں اوررتوانیاں بروئے کارلائیں گے اوروہ اپنے تجربات اوراعلی صلاحیتیوں کی بدولت آزادکشمیر میں معیارتعلیم بلندکرنے میں مثالی اورشاندارکرداراداکریں گے اورانشاء اللہ تاریخی کرداراداکریں گے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کی توقعات پرپورااترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے آزادکشمیر کے اساتذہ ان کی ترقیابی کاخیرمقدم کرتے ہیں ان کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیرا ورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر سے دلی اظہارتشکر کرتے ہیں