DailyNewsKahuta

Kahuta; Around 220 motorcycle confiscated after riders found not wearing safety helmets

اے ۔ایس ۔پی کہوٹہ سعود خان کی نگرانی میں بغیر کاغذات ،بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر 220موٹر سائیکل بند کر دیے گے

اے ۔ایس ۔پی کہوٹہ سعود خان کی نگرانی میں بغیر کاغذات ،بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر 220موٹر سائیکل بند کر دیے گے ۔جبکہ 15گاڑیاں بند کر دی گئی۔ جبکہ 1100 کے قریب چالان کر دیے گئے ہیں ۔اے ایس پی کہوٹہ نے کہا کہ قانون کی پابندی کے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کاروائی سے 70فیصد لوگوں نے ہیلمٹ پہننے شروع کر دیے ہیں۔جس کی وجہ سے انکو تحفظ فراہم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ڈیوٹی ہے۔اس موقع پر SHOتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمد اور انچارج ٹریفک پولیس خرم شہزاد بھی موجود ہمراہ تھے ۔

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کا دورہ یوسی نڑھ نو منتخب کونسلر شوکت علی ستی کومبارکباد

Raja Sagheer Ahmed meets with winning by election candidate Shaukat Ali Satti

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کا دورہ یوسی نڑھ نو منتخب کونسلر شوکت علی ستی کومبارکباد ۔ MPAراجہ صغیر احمد نے ہمراہ راجہ ثقلین آف ممیام، ذوالفقارعلی ستی ، کامر ان ستی کے گذشتہ روز ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے اپنے گروپ کے جنرل کونسلر شوکت علی ستی کو گھر جا کر مبارکباد دی ۔شوکت علی ستی ایک غریب کارکن ہے جس نے اپنے سے بڑھے سیاسی شخصیات کو شکست دی ہے ۔ضمنی الیکشن میں وارڈ 4سے کامیابی شوکت علی ستی کی نہیں بلکہ ہر ایک اس شخص کی کامیابی ہے جس نے ان کو ووٹ دیا ہے شوکت ستی میرا بھائی ہے میں اس کے ساتھ انشاء اللہ وہ آپ لوگوں کے تمام مسائل حل کر ے گا میری جہاں تک ہو سکی امداد کروں گا ۔ نو منتخب کونسلر شوکت علی ستی نے MPAراجہ صغیر احمدکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ میر ی کامیابی راجہ صغیراحمد کی کامیابی ہے انشاء اللہ میں اپنی وارڈ کی عوام کے اعتماد پر پوار اتروں گا اپنے وارڈ کی عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا ۔ 

عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کا مشن جاری رکھونگا۔غلام مرتضی ستی

Ghulam Murtaza Satti promises to continue public service 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کا مشن جاری رکھونگا۔ انھوں نے کہا کہ میری وزیراعظم آفس کی زیرنگرانی حلقہ کے مسائل کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ترقیاتی امور اور مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی۔ جس میں نرڑ،پنجاڑ اور کوٹلی ستیاں کو سیاحت کا درجہ دینے جو وعدہ عمران خان صاحب نے عوام سے اپنے دورہ نرڑ کے دوران علاقہ کے عوام سے کیا تھا۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہنگامی و کیپر اقدامات اور فنڈز کے اجراء کے لئے اقدامات اٹھائے جاہیں گے۔ غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ پنجاڑ تا نرڑ پنج پیر تک روڈ کی تعمیر نو ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے گی۔ اور تنگ موڑ جو خونی موڑ کہلاتے ہیں کی کشادگی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ اس روڈ کی تعمیر نو پنجاڑ سے شروع کی جائے گی۔ کروٹ ڈیم اور آزاد پتن ڈیم کے متاثرین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ اور اس میں ہونے والی کرپشن کی ازسر نو تحقیقات کی جائے گی۔ پنجاڑ سے آزادپتن روڈ کو سلائیڈنگ ایریاز سے بچا کر ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔ تا کہ اس روٹ پر بسنے والی آبادی مستفید ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button