DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case dropped against Hafiz Noman of child abuse at Dhok Baba Faiz Buksh masjid, Samot

مسجد میں مدرسے کے طالبعلم سے جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج حافظ نعمان بے گناہ قرار پائے

مسجد میں مدرسے کے طالبعلم سے جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج حافظ نعمان بے گناہ قرار پائے ،نو عمر طالبعلم نے عدالت کو بتایا کہ میرے ساتھ کسی نے کوئی زیادتی نہ کی ۔تفصیلات کے مطابق دینی مدرسہ پیر حالی چوآخالصہ کے بارہ سالہ حافظ توصیف رضا ولد محمد عارف نے ہفتہ کے روز سول جج کلر سیداں محمد اسلام کی عدالت میں زیر دفعہ 164بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے 17سالہ ساتھی حافظ نعمان کے ہمراہ مختلف دیہات میں اپنے دینی مدرسے پیر حالی میں منعقد ہونے والے میلاد النبی ﷺ کے اشتہارات آویزاں کر رہا تھا کہ اسی دوران ہم ڈھوک بابا فیض بخش کی مسجد میں داخل ہو گئے جہاں مسجد کی خوبصورتی دیکھ کر حافظ نعمان نے اس کی تصاویر بنانا شروع کر دیں ہم بالائی منزل پر گئے تو سڑھیوں پر پاؤں پھسلنے سے میں گر گیا اور میری چیخ نکل گئی ۔جس پر حافظ نعمان نے میری کمر سے قمیض اٹھا کر اپنے ہاتھوں سے مساج شروع کر دیا اسی دوران گاؤ ں کا ایک شخص مسجد کے اندر داخل ہو گیا جس نے ہمیں ڈریا دھمکایا اور تھانے لے آیا ۔میں نے تھانے میں جود رخواست دی وہ حقائق پر مبنی نہیں میرے ساتھ کسی نے کوئی زیادتی نہ کی جس پر سول جج کلر سیداں محمد اسلام نے مقدمے کو خارج کر کے حافظ نعمان کو بری کر دیا۔یاد رہے کہ مقدمے سے بری ہونے والے حافظ نعمان کو آج دینی مدرسہ پیر حالی میں منعقدہ میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں مدعو کر لیاگیا ہے ۔

Samot; A fake abuse police case registered against  Hafiz Noman currently working at Pehar Hali Madrassa has been dropped by Kallar Syedan police.

Ansar Mahmood son of Abdul Khaliq had registered a police report in which he allged that Hafiz Noman had abused a child at Dhok Baba Faiz Buksh Masjid.

The alleged abused teenager Tauseef Raza son of Mohammad Arif appeared in front of police and gave statement that he and Hafiz Noman both went to Baba Faiz Buksh Masjid and while they were taking snaps from top of the Masjid,, he ( Tauseef Raza) fell and was being helped down by Hafiz Noman and their was no abuse had taken place, he made noise as he fell, which was taken out proportion. Ansar Mahmood was accused of threatening behaviour.

Kallar Syedan dismissed the case and Hafiz Noman was allowed to take place at Pehar Hali Madrassa with all the respect.

کلرسیداں کے معروف تعلیمی ادارے الائیڈ سکول کے زیراہتمام گرینڈ سپورٹس گالا کاانعقاد

Grand sports gala held at Allied school

کلرسیداں کے معروف تعلیمی ادارے الائیڈ سکول کے زیراہتمام گرینڈ سپورٹس گالا کاانعقاد، طلبہ وطالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے خوب دادسمیٹی۔ سکول کے ایم ڈی محمدظہیرچودھری ، پرنسپل سیدہ ساجدہ سمیت سٹاف کی محنت کوخراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ سکول کلرسیداں کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا کاانعقاد کیاگیا، تقریب کے مہمانان خصوصی ضلعی سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر ، چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چودھری شفقت محمود،کراٹے ماسٹر پرویزوکی،انٹرنیشنل پلئیرسدرہ بتول اورچیمپئن سیف اور ایشین گیمز فیصل شہزاد تھے۔ تقریب کی صدارت ایم ڈی ادارہ ایم ظہیر چودھری نے کی۔ مہمان خصوصی ضلعی سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابرنے اپنے خطاب میں کہا کہ الائیڈ سکول نے اپنی الگ سے پہچان بنالی ہے، تعلیمی میدان میں نمایاں ہونے کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اس ادارے نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔ ایک صحت مندجسم میں ہی صحت منددماغ ہوتاہے، ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ وطالبات کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ پرنسپل سیدہ ساجدہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ تعلیم کے ساتھ تربیت الائیڈ سکول کانمایاں وصف ہے۔ یہاں ہم طلبہ وطالبات کو زندگی کے ہرمیدان میں کامیابی کے لئے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات مستقبل میں ملک وقوم کی خدمت کریں اور اپنی صلاحیتوں کامثبت طریقے سے استعمال کریں۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات نے جس طرح سپورٹس گالا میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ہے ، یہ آپ سب کے سامنے ہے اور اس ادارے کی کامیابی کاعملی ثبوت بھی ہے۔ صدرتقریب ایم ظہیرچودھری نے شرکاء کا شکریہ اداکیا اور نمایاں کارکردگی پر طلبہ وطالبات کومبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ممبربلدیہ شیخ حسن ریاض، پروفیسرراجہ محمدآصف پرنسپل سرورشہیدکالج، چودھری تنویراخترشیرازی، مرزا تنویرالحق، سینئرصحافی اکرام الحق قریشی، جاویدچشتی، شیخ سلیمان شمسی سمیت علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں والدین ومعززین علاقہ نے شرکت کی۔

پنجاب حکومت بسنت منانے کا فیصلہ فوری واپس لے, شیخ محمد اکرم

Sheikh M Akram demands Punjab government to revert kite flying regulations 

بزرگ مسلم لیگی رہنما سابق رکن ضلع کونسل شیخ محمد اکرم نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت بسنت منانے کا فیصلہ فوری واپس لے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے دار ہیں تو مدینہ کی ریاست میں بسنت جیسی خرافات کا کوئی تصور نہیں ۔بسنت کے نام پر ہر سال درجنوں لو گ موت کے منہ چلے جاتے ہیں سینکڑوں زخمی ہوتے ہیں جبکہ اس تہوار کا اسلامی تاریخ سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں اس سے نوجوان زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس پر ہر صورت پابندی ہونی چاہئیے اور اگر حکومت بسنت منانے کا فیصلہ واپس نہیں لیتی تو بسنت کی شکل میں ہونے والے تمام نقصانات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہونی چاہئیے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button