DailyNews
Rawalpindi; District Magistrate Islamabad orders ban on LPG gas cylinder filling
ایل پی جی سلنڈرز بھرائی پرپابندی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آبا د حمزہ شفقات دفعہ 144کے تحت ایل پی جی گیس سلنڈر کی بڑ ے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈورں میںمنتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میںکھلے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پہلے ہی پابندی ہے مگر تھانہ صادق آباد ، تھانہ کھنہ ، تھانہ ترنول ، تھانہ نون ، تھانہ مورگاہ اور تھانہ سہالہ کے علاقے میں دکان دار دیدہ دلیری سے کھلے عام فروخت کرتے ہیں ۔