DailyNewsKahuta

Kahuta; Wedding of Raja Fahad Qamar celebrated

کہوٹہ معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب کاصاحبزادہ راجہ فہد قمررشتہ ازواج میں منسلک

کہوٹہ معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب کاصاحبزادہ راجہ فہد قمررشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔راجہ قمر یعقوب کے صاحبزادے راجہ فہد قمر کی شادی میں قائد حزب اختلاف سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق،پاک آرمی کے میجرجنرل سید انیس اکبر، ڈاکٹر راجہ عامر ظفر ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر ، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،جنر ل سیکرٹر ی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،چیئرمین یوسی دوبیرن خورد ظفر اقبال بگہاروی،وائس چیئرمین مرزا مسعود،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئرمین یوسی پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،وائس چیئرمین سردار طاہر محمود،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممبر ان MCقاضی عبد القیوم ، حاجی ملک عبد الرؤف ، راجہ فیصل محمود ، لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر سجاد جنجوعہ ،سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر ،راجہ اظہار مجید المعروف زاری ،جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد ،جنرل کونسلر یو سی بیور راجہ سجاد ،پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ، ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، کاروبای شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔

سلیم ستی کا صاحبزادہ اور ندیم تاج ستی کا کزن رشتہ ازواج میں منسلک

Wedding of Nadim Taj Satti celebrated in Kahuta

سلیم ستی کا صاحبزادہ اور ندیم تاج ستی کا کزن رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔اس کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ، صوبیدار نصیر ستی ، صدر الیکڑونک میڈیا ملک عامر محمود سمیت کثیر تعدادمعززین نے شر کت کی ۔

کہوٹہ لکڑی چوروں اور ٹمبر مافیا نے انت مچا دی سرسبز اور شاداب گھنے جنگلات کو میدانوں میں تبدیل کر دیا

Timber mafia accused of rooting out tree in jungle 

کہوٹہ لکڑی چوروں اور ٹمبر مافیا نے انت مچا دی سرسبز اور شاداب گھنے جنگلات کو میدانوں میں تبدیل کر دیا۔ چیڑ کے درختوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کے بعد علاقے کا قدرتی حسن ماندھ پڑ گیا لکڑی چوروں کا با اثر افراد کی حمایت حاصل ہونے سے لکڑی کی بلیک سمگلنگ جاری۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی جنگلات نمبر 71نڑھ پنجاڑ بیور اور گردونواح میں لکڑی چوروں نے بڑے بڑے قد آور درختوں کو کاٹنا شروع کر دیا ۔اور رات کی تاریکی میں لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ کا سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ کے بڑھے بھائی عثمان جنجوعہ کوسپرد خاک کر دیا گیا ۔مر حوم کی نمازے جنازہ سخی سبزاری کے دربار میں ادا کی گئی ۔

Usman Janjua passed away in Sakhi Sabazdari

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ کے بڑھے بھائی عثمان جنجوعہ کوسپرد خاک کر دیا گیا ۔مر حوم کی نمازے جنازہ سخی سبزاری کے دربار میں ادا کی گئی ۔نمازے جنازہ مولانا حافظ عبداللہ عابد نے پڑھا ئی جبکہ نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ،چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،وائس چیئرمین سردار طاہر محمود،صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین ،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ، ممبرMCکہوٹہ راجہ فیصل محمود ،پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر سجاد جنجوعہ ،راجہ سہیل آف جنجور ،یوتھ ونگ کے حامد لطیف ستی ،وقار محبوب جنجوعہ ،عابد اقبال عباسی ،صحافی ملک عامر محمود ، راجہ پر ویز اقبال ،راجہ ساجد ،انعام الحق قریشی ، ممبران پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی، راجہ عمران ضمیر ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button