DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Open court session held in presence of MPA Ch Javed Kausar, Assistant commissioner and SHO Gujar Khan police in Bewal

بیول میں جاوید کوثر ایم پی اے کی کھلی کچہری ، اسسٹنٹ کمشنر، اے ایس پی اور ایس ایچ او گوجرخان کی شرکت

 تحریک انصاف کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی مدد سے تمام مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انشااللہ عوام کے تمام جائز کام کیے جائیں گئے ہم گڈ گورننس کی ایک مثال قائم کریں گئے، تعلیم او رصحت کے شعبوں پر بھی توجہ دی جائے گئی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کی بلڈنگ ،گروانڈ اور بنیادی مرکز صحت بیول کی بلڈنگ کی تعمیر میری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کاا ظہار اُنہوں نے بیول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی نے کہا کہ بیول شہر میں تجاوزات کے خلاف بھی جلد آپریشن کیا جائے گا فی الحال گوجرخان شہر میں آپریشن جاری ہے۔ اے ایس پی شہزادہ عمر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیول شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا لیکن اس معاملے میں مقامی لوگ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں مقامی لوگوں کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔ لڑائی جھگڑے کے معاملات کے لیے ہر یونین کونسل میں مصالحتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو پانچ افراد پر مشتمل ہو ۔ مصالحتی کمیٹی ممبران کے نام پولیس کو دے دیئے جائیں تاکہ پولیس لڑائی جھگڑے کے کیس مصالحتی کمیٹی کے حوالے کر دے اور لوگوں کو سستا ا اور فوری انصاف حاصل ہوسکے کھلی کچہری کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی ،اے ایس پی شہزاد ہ عمر عباس، ایس ایچ او گوجرخان رانا ذوالفقار نے لوگوں کی درخواستیں وصول کرکے اُن پر فوری عمل درآمدکے احکامات جاری کیے بیول کے عوامی وسماجی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کو کھلی کچہری کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Gujar Khan; A Open court session was held in presence of MPA Ch Javed Kausar, Assistant commissioner and SHO Gujar Khan police in Bewal. their were public demand to look at current situation of higher sec school building and ground as well as construction of health centre building.  

Show More

Related Articles

Back to top button