منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمد کی پرہجوم پر یس کانفرنس میں شہر یوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے زبر دست خراج تحسین پولیس تھانہ کہوٹہ نے گذشتہ روز رات کو کھڈیوٹ کے مقام پر منشیات کے اڈے چھاپہ مار کر1000بوتل شراب،2عدد پسٹل ،5کلو چرس قبضے میں لے کر 8افراد کو گررفتار کر لیا تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل اور دیہاتوں میں نوجوان نسل کو تباہ کر نے والے ناسور کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم اور افسران کو تعریفی اسناد اور نقدانعام دیا جائے گا ۔ عوام نشاندہی کرے سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔ تفصیل کے مطابق اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمدنے گذشتہ منشات فروشوں کے خلاف بہت بڑا آپریشن کیا جس میں انہوں نے منشیات ، اسلحہ پکڑا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔قدید لائبریری میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس انتظامیہ کے علاوہ معروف مائر تعلیم بریگیڈئر جاوید ستی ، میجر راجہ عبد الروف چیئرمین یوسی مواڑہ ،وائس چیئر مین ایم سی کہوٹہ ملک مر تضی ، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی عبد الروف ،سردار مسعود، عنائت اللہ ستی ، راجہ مجیب اللہ ستی ، راجہ رفیع سمیت دیگر معزین علاقہ موجودتھے ۔اس موقع پر تمام معززین نے اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمداور ان کی پوری ٹیم کی کار کر دگی کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ہم پولیس تھانہ کہوٹہ کے اس اقدام پر مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔
Kahuta; One thousand bottles of alcohol were confiscated by police in a raid in village Khadyot, in a press conference held by Kahuta police who told that eight people have been arrested.
کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ ٹی بی کے حوالے سے سمینار
TB Seminar held at THQ hospital in Kahuta
کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ ٹی بی کے حوالے سے سمینار ۔کہوٹہ شہر کے حکماء ،لیڈی ہیلتھ ور کر ،ہومیو ڈاکٹر اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ٹی بی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد لطیف ڈسٹرکٹ ٹی بی کواڈینئٹر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی،ڈاکٹر ثمینہ بھٹی ایم ایس کہوٹہ ،ڈاکٹر جاوید سومروانچارج ٹی بی ڈاٹ پروگرام تحصیل کہوٹہ ،ڈاکٹرراجہ صداقت ،ڈاکٹر ابرار ستی چاہلڈ اسپلیسٹ ،سید مناظر حسین شاہ سینئر ٹیکنشین پیتھالوجی ، مشتاق نجمی ٹی بی ڈاٹ فکلیٹر ،فوکل پرسن جی ایکس پرڈراولپنڈی اورراجہ گلشید احمد چیف ٹیکنیشن فارمیسی نے کہا کہ ٹی بی ایک لاعلاج بیماری نہیں ہے حکومتی سطح پر اس کا موثر علاج کیا جا رہا ہے ۔یہ بیماری ایک مریض سے دوسرے عام فرد میں بھی منتقل ہو جا تی ہے ۔ٹی بی کے مریض کے پاس بیٹھنے سے اس کی سانس لینے کے ذریعے ،تھوکنے سے ،چھینکنے سے بھی منتقل ہو جا تی ہے انہوں نے کہا کہ THQکہوٹہ میں اس مر ض کی تشخیص کے لیے ایک بہت ہی اعلیٰ درجے کی مشین حکومت پنجاب نے دی ہے جس سے پھیپھڑوں کی ٹی بی ، جلد کی ٹی بی ،دماغ کی ٹی بی جیسے مرض کی با آسانی تشخص ہو جا تی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھرمیں اس وقت پھیپھڑوں کی ٹی بی میں4لاکھ20ہزار اور دیگر اقسام کی ٹی بی میں6لاکھ70ہزار مریض شامل ہیں ۔اس موقع پرحکیم نعیم علی شمسی ،حکیم تنویر احمد ،لطیف احمد بھٹی ، راجہ مجیب اللہ ستی ، ملک تنویر احمد ، وسیم قریشی ، راجہ عدنان ، انعام عباسی ،شیخ یاسر ،کیانی میڈیکل سٹور والے آنر سمیت کثیر تعداد میں تحصیل بھر سے لیڈ یز ہیلتھ ور کروں نے شر کت کی ۔
یوسی نڑھ کی وارڈ نمبر4میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی میرا مقدر بنے گئی, راجہ شوکت علی ستی
Raja Shaukat Ali Satti to contest byelection at ward 4 in UC Narr
راجہ شوکت علی ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا یوسی نڑھ کی وارڈ نمبر4میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی میرا مقدر بنے گئی ۔جیت کر اپنی سیٹ PTIکو تحفے میں دوں گا ۔وارڈنمبر 4کی غیور کی عوام اپنی وارڈ کی پسماندگی کو ختم کر نے کے لیے اپنا قیمتی ووٹ مجھے دے کر کامیاب کر یں میرے انتخابی نشان”بالٹی”پر اپنی مہر لگا کر اجارہ داری کی سیاست کاہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل نڑھ کی وارڈ نمبر سے امیدوار برائے جنرل کونسلر راجہ شوکت علی ستی نے اپنی وراڈ کے دورے کے موقع پر سپورٹروں ، ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبیدار صادق ستی ، صوبیدار عزیز ستی ، ضمیر ستی،ارشد ستی،حاجی غلام ستی،ساہیں ظہیر ستی،سعید ستی،مظہر حسین ستی،الطاف حسین ستی،منیر احمد ستی ، محمد الیاس ستی ، محمد علی ستی ، کامران ستی ، عابد ستی ، امجد ستی سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔راجہ شوکت علی ستی نے مزید کہا کہ میرے سیاسی مخالفین نے ہمیشہ جھوٹ پرمبنی سیاست کی ہے الیکشن کے دنوں میں عوام کو صرف لارے لپے لگاہیں ترقیاقی کاموں کے لارے ،نوکریوں کے وعدے اور بعد میں کو پکڑائی نہیں دیتے ہیں میں سیاست کو اپنے گھر لونڈی نہیں بلکہ عوام کا خدمت گار بنوں گا انہوں نے کاکہ میں اپنی وارڈ کی عوام سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ اپنی وارڈ کی پسماندگی کو دور کر نے کے لیے اپنے ووٹ کا صیح استعما ل کرتے ہوئے میرے انتخابی نشان”بالٹی “پر اپنی مہر لگا کر مجھے کامیاب کر یں انشاء اللہ خادم بن کر خدمت کروں گا ۔
محکمہ مال کہوٹہ کا تحصیلدار عوام کے عذاب بن گیا ۔رشوت خوری کا بازار گرم
Revenue officer accused of corruption and taking bribe
محکمہ مال کہوٹہ کا تحصیلدار عوام کے عذاب بن گیا ۔رشوت خوری کا بازار گرم ۔عوام علاقہ شدید مشکلات کا سامنا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،سیکرٹری پنجاب ،ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور سے مذکورہ تحصیلدار کے فی الفور تبادلے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق تحصیل آفس کہوٹہ میں تعینات تحصیلدار نے عوام کو ذلیل و خوار کر نا معمول بنا لیا ہے دفتر میں دیر آنا اور واپس جلدی چلے جانا بھی موصوف نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے چھوٹے چھوٹے کام کے
لیے بھی رشوت طلب کی جاتی ہے ۔مذکورہ تحصیلدار کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،سیکرٹری پنجاب ،ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور سے مذکورہ تحصیلدار کے فی الفور تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تحصیلدار کو فی الفور رتبدیل کر کے اس کی جگہ فرض شناس ،دیانتدار افسر تعینات کیا جائے ۔