گوجرخان ہاؤسنگ سکیم نمبر1پوٹھوہار پریس کلب روڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سامنے کیچڑ غلاظت اور گندگی کے ڈھیر بدبواورتعفن پھیلاہوا ہے ارد گرد کے متعدددکانداروں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایاکہ ہاؤسنگ اسکیم پوٹھوہار پریس کلب روڈ کی نکاسی آب کا مسئلہ کئی ماہ سے حل طلب ہے دکانوں پر بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے راہگیروں کا گزرنا دشوار کئی ماہ سے گندا پانی اور کیچڑ سڑک پر پھیلا ہوا ہے لیکن اس مسئلہ کو حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی گندگی اور غلاظت سے اٹا ہوا ہے صاف پانی کا حصول بھی ناممکن ہوگیا نکاسی آب کا مسئلہ حل کر کے کیچڑ اور غلاظت کو اٹھا کر یہاں کے باسیوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ان دکانداروں نے کہا کہ متعدد مرتبہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی توجہ اس طرف مبذول کرائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ارکان اسمبلی اس صورتحال کا نوٹس لے کر ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشیوں کا یہ مسئلہ حل کرائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے
میاں برادران جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا
Mian brothers praised for their contributions by Raja Ameer Kazim
مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ امیر کاظم نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ میاں برادران جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ان کے دیئے گئے منصوبوں سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں واضح کمی ہوئی بالخصوص دیہی علاقوں، صحت ، تعلیم اور پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے سے دیہاتوں میں ترقی اور خوشحالی آئی میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہبازشریف کے تاریخی کارناموں کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں
مفتی کفایت اللہ کی بلاجواز گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے
Mufti Kafait Ullah arrest deplored
خالد مبین ناظم اطلاعات جے یوآئی گوجرخان کے جاری اعلامیہ کے مطابق جے یوآئی گوجرخان کی عمومی شوریٰ میں مولانا ریاض عثمانی مولانا صادق شاہ مولانا صدیق الرحمن مولانا انعام الرحمن مفتی فیض شاہدایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کی بلاجواز گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور عوام میں اپنی گرتی ساکھ نے اسکو بدحواس کر دیا ہے لیکن حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ ناموس رسالتؐ کے مشن پر متحرک سرفروشوں کے جذبات سرد نہیں کرسکتی بلکہ اکابرین کی قربانیاں انہیں اور مہمیز دیتی ہیں حکومت فی الفور مفتی کفایت اللہ کو رہا کر کے کارکنوں میں پھیلی تشویش دور کرے
حاجی حبیب الرحمن وارثی کے والد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار
Condolences on death of father of Haji Habib Ur Rehman
گوجرخان اتحاد گروپ کے صدر انجمن تاجران کے رہنما حاجی محمد اصغرقریشی، پہلوان محمد امجد، ملک حاجی عبدالغفور، حبیب مغل، ملک سعادت حسین، راجہ عبدالغفور کیانی ودیگر نے حاجی حبیب الرحمن وارثی کے والد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے