تھانہ سہالہ کے علاقہ سہالہ گاؤں میں دو قبضہ گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فریقین میں ہفتہ اور اتوار کی پوری رات اور صبح گیارہ بجے تک مسلسل فائرنگ جاری رہی جس میں جدید اور خودکار اسلحہ استعمال ہوا۔ ثمر اقبال نامی ایک زخمی فرار ہوگیا۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں قبضہ گروپ کے کارندے سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرکے علاقہ میں اپنی دہشت اور خوف وہراس پھیلاتے ہیں ۔جاں بحق ہونے والے شخص کا نام راجہ آصف عرف شیر پنجاب بتایا جاتا ہے ، دو زخمیوں سلیم اور عدیل کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔علاقے کے لوگوں کے مطابق پولیس کی آشیرباد کے باعث قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے پر واقعہ ہوا۔پولیس نے موقع سے چھ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں ابرار خان، مظہراقبال، عمر شہزاد، رضوان حفیظ، مرزا ایاز اور عبدالسلام مرزا شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کا نام سلیم خالد سکنہ داخلی ہتھیال بتایا جاتا ہے۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ شیر پنجاب گروپ سے جج زاہد،مطیع زاہد، چوہدری خرم، چوہدری فراز، احمد موٹا اور اقبال شامل تھے جبکہ دوسرے گروپ سے چوہدری اظہر علی ،ثمر اقبال، عبدالوحید، عمران خان ، رافع قدیر، عبدالجبار، جمیل احمد ،
محمود علی اور عدیل شامل تھے۔
Rawalpindi; A Gun battle between two land mafia froups in village Sihala has led to two men being shot dead and three being injured. The group openly fought battle for two days and are known and feared.
The two men who have been killed are being identified as Raja Asif known as Sher e Punjab and Salim Khalid of village Hathyal.