DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Model Rawat police station region haven for criminals

ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم،شاہراہوں پر دیہاتیوں کے لٹنے کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا

ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم،شاہراہوں پر دیہاتیوں کے لٹنے کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا ،صدر سرکل افسران نے بڑھتی وارداتوں پر کنٹرول کی بجائے چپ سادھ لی ،وزیراعلیٰ پنجاب بھی وارداتوں کی روک تھام کیلئے واضح احکامات جاری نہ کر سکے متاثرین و معززین علاقہ کا مقامی پولیس نااہلی پر شدید احتجاج ،تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات گزشتہ کئی ہفتوں سے چوروں ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن چکا ہے ڈکیتی کی متعدد کامیاب وارداتوں کے بعد گزشتہ شب بھی تخت پڑی جاوا روڈ پر موٹرسائیکل سوار2 ڈاکوؤں نے ڈھوک گنگال کے رہائشی کامران کو روک کر گن پوائنٹ پر نقدی مبلغ5 ہزار روپے چھین لئیے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فیز8 کے رہائشی ملک اسد مسعود کا موٹرسائیکل نمبری RIW7585 چوری کر لیا گیاقبل ازیں بھی ڈاکو انتہائی دیدہ دلیری سے درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران متاثرین کو لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکل ،گاڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر چکے ہیں مگر ماڈل پولیس محض خانہ پری کیلئے مخصوص مقدمات درج کر کے فرائض منصبی سے بری الزمہ ہو چکی ہے معززین حاجی ریاض ،حاجی رشید ،نمبردار ظفر ،زاہد محمود ،محمد کامران ،عزیز احمد ،محمد زرین ،ارشد اعوان ،قمر علی ،محمد اسامہ ،زاہدالرحمان و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ماڈل تھانہ روات کا ریکارڈ فوری چیک کرنے اور فرض شناس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ماڈل تھانہ جات میں سیاسی بنیادوں پرناتجربہ کار اور کرپٹ سب انسپکٹر وں کی بطور ایس ایچ او تعیناتی جرائم پھیلنے کا سبب ہے ،فرض شناس اوراہل انسپکٹر کھڈے لائن لگا کر شہریوں کو چوروں ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی کے بعض ماڈل تھانہ روات و دیگر میں انسپکٹرز کی بجائے سب انسپکٹر بطور ایس ایچ او تعینات کرنے کے باعث چوری ،ڈکیتی ،منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کی شرح میں بدستور تیزی آ چکی ہے جرائم پیشہ عناصر پر پولیس کی گرفت انتہائی کمزور ہو چکی ہے جبکہ مؤثر اقدامات نہ ہونے اور اہلکاروں پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث جرائم آئے روز بڑھ رہے ہیں پولیس اہلکار جرائم کے خاتمہ کی بجائے بھتہ وصولیوں میں مشغول ہیں جنیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے ماڈل تھانہ جات میں فوری طور فرض شناس انسپکٹر تعینات کرنے کی پرزور اپیل کی ہے ۔

Rawalpindi; The Model Rawat police station area has become haven for criminal and armed gangs and is being considered as like norther frontier, people are daily being robbed by armed gang even the overseas arrival have no safe passage in this region. The police authorities are asked to take notice.

 

Show More

Related Articles

Back to top button