DailyNewsKahuta

Kahuta; DFO Forest dept meets with Raja Altaf Hussain

ڈی ایف او جنگلات چوہدری رزاق سے فوکل پرسن محکمہ جنگلات سردار ایم رضاء اور فوکل پر سن واٹر سپلائی راجہ الطاف حسین کی ملاقات

ڈی ایف او جنگلات چوہدری رزاق سے فوکل پرسن محکمہ جنگلات سردار ایم رضاء اور فوکل پر سن واٹر سپلائی راجہ الطاف حسین کی ملاقات ۔جنگلات کی کٹائی میں روک تھام کے عملی اقدام کر نے کی یقین دھانی ۔ہر گاؤں کی سطح پر کمیٹی بنانے کا عزم ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او چوہدری رزاق سےMNAصداقت علی عباسی اورMPAراجہ صغیر احمدآف مٹور کی طرف سے نامزد کیے گے فوکل پرسن محکمہ جنگلات سردار ایم رضاء اور فوکل پر سن واٹر سپلائی راجہ الطاف حسین نے ملاقات کی اور تحصیل کہوٹہ کی یوسی کھڈیوٹ ، یوسی پنجاڑ ، یوسی نڑھ ، یوسی دوبیرن خورد ، یوسی مواڑہ ، یوسی مٹور ، یوسی نارہ ، یوسی لہڑی ، یوسی بیور کے جنگلات کی کٹائی میں روک تھام کے لیے عملی طور پر رکوانے کا عزم کیا انہوں نے کہا کہ اپنے منتخب عوامی نمائندوں کی خصوصی ہدائت پر تحصیل کہوٹہ ہر یوسی کے گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں بناہیں گے جس میں تمام برادریوں کے افراد کی نمائندگی ہو گئی تمام شعبوں کی الگ الگ کمیٹیاں بناہیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب تحصیل کہوٹہ کے جنگلات سے درخت تو دور کی بات ہے ایک تنکہ تک نہیں توڑنے دیں گے ۔تما م چیک پوسٹوں پر پولیس کے ملازمین اپنی ڈیوٹیاں دیں گے اور کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے ۔

راجہ احتشام الحق آف اور راجہ گلفام (مرحوم) کی بھانجی عائشہ مریم کو قرآن پاک حفظ کر نے پر مبارکباد

Aisha Miryam congratulated on completing memorising of Quran

راجہ احتشام الحق آف UKاور راجہ گلفام (مرحوم) کی بھانجی عائشہ مریم کو قرآن پاک حفظ کر نے پر مبارکباد ۔ مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی ،سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے راجہ احتشام الحق آف UKاور راجہ گلفام (مرحوم) کی بھانجی عائشہ مریم کو قرآن پاک حفظ کر نے پر مبارکبادپیش کی ہے ۔حافظہ عائشہ مر یم کہوٹہ محلہ راجگان کی معروف سماجی شخصیت راجہ وقار اسلم کی صاحبزادی، راجہ احتشام الحق آف UKاور راجہ گلفام (مرحوم) کی بھانجی ہے ۔

معروف صحافی شیخ قمر السلام کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد

Journalist Sheikh Qamar Ul Islam congratulated on his Umrah pilgrim 

معروف صحافی شیخ قمر السلام کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد ۔گذشتہ روزچیئرمین یونین کونسل بیور تحصیل کہوٹہ راجہ محمد فیاض ، چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے صحافی شیخ قمر السلام کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد پیش کی ۔شیخ قمر السلام نے اپنے مہمانوں کوآب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں بھی کھلاہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button